یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 اگست ص.‏ 3
  • اُن لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُن لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اُنہوں نے یہوواہ کے چُنے ہوئے بادشاہ کی حفاظت کی
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ہمیں یہوواہ کا خوف کیوں رکھنا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • یہوواہ دلیری کا اِنعام دیتا ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • یہویدع کی دلیری
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 اگست ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اُن لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں

ہمیں اُن لوگوں کے ساتھ وقت کیوں گزارنا چاہیے جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں؟ ایسا کرنا اِس لیے ضروری ہے کیونکہ ہم جن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، وہ ہم پر اچھا یا بُرا اثر ڈالتے ہیں۔ (‏امثا 13:‏20‏)‏ مثال کے طور پر جب تک بادشاہ یوآس، کاہنِ‌اعظم یہویدع کے ساتھ وقت گزارتے رہے تب تک اُنہوں نے وہی کام کیے ”‏جو [‏یہوواہ]‏ کی نظر میں ٹھیک“‏ تھے۔ (‏2-‏توا 24:‏2‏)‏ لیکن یہویدع کی وفات کے بعد یوآس نے بُرے ساتھیوں سے دوستی کر لی اور یہوواہ کو چھوڑ دیا۔—‏2-‏توا 24:‏17-‏19‏۔‏

پہلی صدی عیسوی میں پولُس رسول نے مسیحی کلیسیا کو ایک ”‏بڑے گھر“‏ سے اور کلیسیا کے ارکان کو ”‏برتنوں“‏ سے تشبیہ دی۔ اگر ہم ایسے لوگوں سے دُور رہتے ہیں جو یہوواہ کے معیاروں کے مطابق نہیں چلتے تو ہم ایسا برتن ثابت ہوں گے ”‏جو اعلیٰ کاموں کے لیے اِستعمال ہوتا ہے،“‏ پھر چاہے یہ لوگ ہمارے گھرانے کے افراد ہوں یا کلیسیا کے۔ (‏2-‏تیم 2:‏20، 21‏)‏ آئیں، عزم کریں کہ ہم ہمیشہ ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنائیں گے جو یہوواہ سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں اُس کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏بُرے ساتھیوں سے دُور رہنا سیکھیں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ہم کن طریقوں سے بُرے ساتھیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں؟‏

  • اِس ویڈیو میں دِکھائے گئے تین مسیحی بُرے ساتھیوں سے دُور رہنے کے قابل کیسے ہوئے؟‏

  • اچھے دوستوں کا اِنتخاب کرنے میں بائبل کے کون سے اصول ہمارے کام آ سکتے ہیں؟‏

جان، ریسٹورنٹ میں کلائنٹس کے لیے شراب ڈال رہے ہیں، کرِسٹن اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھ رہی ہیں، جے‌ڈن آن‌لائن گیم کھیل رہے ہیں، جان اور اُن کے گھر والے، کرِسٹن اور جے‌ڈن کلیسیا کے اِجلاس میں بیٹھے ہیں۔‏

کیا مَیں ایسا برتن ہوں ”‏جو اعلیٰ کاموں کے لیے اِستعمال ہوتا ہے“‏؟—‏2-‏تیم 2:‏21‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں