پاک کلام سے سنہری باتیں | 2-کُرنتھیوں 7-10
قدرتی آفت سے متاثرہ ہمایمانوں کی خدمت
مسیحی دو طرح کی خدمت کرتے ہیں۔ ایک ”صلح کرانے کی خدمت“ ہے یعنی دوسروں کو مُنادی کرنا اور اُنہیں تعلیم دینا۔ دوسری ”لوگوں کی خدمت“ ہے جس میں آفت سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا شامل ہے۔ (2-کُر 5:18-20؛ 8:4) لہٰذا ضرورتمند مسیحیوں کی مدد کرنا یہوواہ کی خدمت کا ایک اہم پہلو ہے۔ آفت سے متاثرہ ہمایمانوں کی خدمت کرنے سے ہم . . .
اُن کی ضروریات اچھی طرح پوری کر پاتے ہیں۔—2-کُر 9:12، پہلا حصہ۔
اُن کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ پھر سے ذاتی مطالعہ کرنے، اِجلاسوں پر جانے اور مُنادی کرنے کے اپنے معمول کی طرف لوٹ سکیں اور یوں یہوواہ کے لیے شکرگزاری ظاہر کر سکیں۔—2-کُر 9:12، دوسرا حصہ۔
یہوواہ کی بڑائی کرتے ہیں۔ (2-کُر 9:13) ہماری اِمدادی کارروائیوں کے ذریعے سب لوگوں کو گواہی ملتی ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں۔