مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیریبیئن جزائر میں قدرتی آفت سے متاثرہ ہمایمانوں کی خدمت کے فائدے
پہلی صدی کے مسیحیوں کی طرح آج ہمیں بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم قدرتی آفتوں سے متاثرہ مسیحیوں کے لیے اپنی محبت ظاہر کریں۔ (یوح 13:34، 35) ویڈیو ”محبت کا ثبوت—کیریبیئن جزائر میں اِمدادی کارروائیاں“ میں دیکھیں کہ یہوواہ کے گواہوں نے اِن جزائر میں آفت سے متاثرہ اپنے ہمایمانوں کی مدد کیسے کی اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
کیریبیئن جزائر میں ہمارے بہن بھائی سمندری طوفانوں ارما اور ماریا سے کیسے متاثر ہوئے؟
یہوواہ نے کیریبیئن جزائر میں رہنے والے مسیحیوں کی اُن کے ہمایمانوں کے ذریعے مدد کیسے کی؟
طوفانوں سے متاثرہ مسیحیوں پر اُس محبت اور فیاضی کا کیا اثر ہوا جو اُن کے ہمایمانوں نے ظاہر کی؟
کیریبیئن جزائر میں کتنے بہن بھائیوں نے اِمدادی کارروائیوں میں حصہ لیا؟
ہم سب قدرتی آفت سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
آپ یہ سوچ کر کیسا محسوس کرتے ہیں کہ آپ ایک ایسی تنظیم کا حصہ ہیں جس کے تمام ارکان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں؟