یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 مارچ ص.‏ 7
  • دوسروں کو تعلیم دیتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کو تعلیم دیتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ویڈیوز کے ذریعے سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • دوسرے حصے کی دُہرائی
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 مارچ ص.‏ 7
ایک بہن بائبل کورس کرنے والی عورت کو ایک ویڈیو دِکھا رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

دوسروں کو تعلیم دیتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں

جب کسی کو تعلیم دیتے وقت اُسے کوئی چیز دِکھائی جاتی ہے تو اُس کی دلچسپی بڑھتی ہے اور اُس کے لیے اُن باتوں کو سمجھنا اور یاد رکھنا آسان ہوتا ہے جو وہ سیکھ رہا ہے۔ سب سے عظیم اُستاد یعنی یہوواہ خدا نے اپنے بندوں کو اہم باتیں سکھانے کے لیے مختلف چیزیں دِکھائیں۔ (‏پید 15:‏5؛‏ یرم 18:‏1-‏6‏)‏ عظیم اُستاد یسوع مسیح نے بھی لوگوں کو تعلیم دیتے وقت ایسا ہی کِیا۔ (‏متی 18:‏2-‏6؛‏ 22:‏19-‏21‏)‏ آج‌کل ویڈیوز بھی ایسی چیزوں میں شامل ہیں جنہیں دِکھا کر لوگوں کو مؤثر طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے۔ کیا آپ لوگوں کو بائبل کورس کراتے وقت ویڈیوز کو اچھی طرح اِستعمال کرتے ہیں؟‏

ہماری تنظیم نے دس ایسی ویڈیوز تیار کی ہیں جن کی مدد سے ہم لوگوں کو کتاب ‏”‏خدا کی طرف سے خوشخبری‏“‏ سے تعلیم دیتے وقت اہم باتیں سکھا سکتے ہیں۔ اِن ویڈیوز کا عنوان عموماً اُن سوالوں پر مبنی ہے جو کتاب کے اسباق میں موٹی لکھائی میں دیے گئے ہیں۔ ہماری ویب‌سائٹ ®jw.org پر اِس کتاب کا جو ورژن دستیاب ہے، اُس میں اِن ویڈیوز کے لنک دیے گئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کون سی ویڈیو کب دِکھانی چاہیے۔ اِن ویڈیوز کے علاوہ دیگر ویڈیوز بھی دستیاب ہیں جو ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں شامل ایسی مطبوعات کے مواد کی وضاحت کرتی ہیں جنہیں ہم بائبل کورس کرانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔‏

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے طالبِ‌علم کے ساتھ پاک کلام کے کسی ایسے موضوع پر بات کر رہے ہوں جسے سمجھنا اُس کے لیے مشکل ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ کسی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہو۔ ایسی صورت میں ®jw.org اور جے‌ڈبلیو براڈکاسٹنگ سے ایسی ویڈیو تلاش کریں جو اُس کے لیے فائدہ‌مند ثابت ہو۔ شاید آپ دونوں اِس ویڈیو کو مل کر دیکھ سکتے ہیں اور پھر اِس پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

ہر مہینے نئی ویڈیوز ریلیز کی جاتی ہیں۔ جب آپ اِن ویڈیوز کو دیکھتے ہیں تو اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ آپ دوسروں کو تعلیم دیتے وقت اِنہیں کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏

کتاب ‏”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کے مواد کی وضاحت کرنے والی ویڈیوز

  • ویڈیو ”‏کیا خدا کا کوئی نام ہے؟“‏

    سبق نمبر 2

    کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏بائبل کس کی طرف سے ہے؟“‏

    سبق نمبر 3

    بائبل کس کی طرف سے ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟“‏

    ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟“‏

    سبق نمبر 4

    یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟‏

  • ویڈیو ”‏خدا نے زمین کو کیوں بنایا؟“‏

    سبق نمبر 5

    خدا نے زمین کو کیوں بنایا؟‏

  • ویڈیو ”‏مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟“‏

    سبق نمبر 6

    مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟“‏

    سبق نمبر 7

    خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟“‏

    سبق نمبر 8

    خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏

  • ویڈیو ”‏کیا خدا ہر طرح کی عبادت قبول کرتا ہے؟“‏

    سبق نمبر 10

    کیا خدا ہر طرح کی عبادت قبول کرتا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏کیا خدا سب لوگوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟“‏

    سبق نمبر 12

    کیا خدا سب لوگوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں