پاک کلام سے سنہری باتیں | رومیوں 9-11
زیتون کے درخت کی مثال
زیتون کے درخت کے مختلف حصوں سے کیا مُراد ہے؟
درخت: اُس عہد کی تکمیل جو خدا نے ابراہام سے باندھا تھا
تنا: یسوع مسیح، جو ابراہام کی نسل کا بنیادی حصہ ہیں
شاخیں: وہ تمام لوگ جو یسوع مسیح کے ساتھ ابراہام کی نسل میں شامل ہیں
’کاٹی‘ گئی شاخیں: وہ پیدائشی یہودی جو یسوع پر ایمان نہیں لائے
”پیوند“ کی گئی شاخیں: پاک روح سے مسحشُدہ غیریہودی مسیحی
پیشگوئی کے مطابق ابراہام کی نسل یعنی یسوع مسیح اور 1 لاکھ 44 ہزار مسحشُدہ مسیحیوں کے ذریعے تمام قوموں کے لوگوں کو برکتیں ملیں گی۔—روم 11:12؛ پید 22:18۔
یہوواہ خدا نے جس طریقے سے ابراہام کی نسل کے حوالے سے اپنا مقصد پورا کِیا، اُس سے مَیں یہوواہ کے بارے میں کیا سیکھتا ہوں؟