یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 فروری ص.‏ 8
  • بے‌تابی اور ثابت‌قدمی سے اِنتظار کرتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بے‌تابی اور ثابت‌قدمی سے اِنتظار کرتے رہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • کسی بھی وجہ سے اِنعام سے محروم نہ رہ جائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • ‏”‏ثابت‌قدمی کو اپنا کام پورا کرنے دیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • برداشت—‏مسیحیوں کیلئے نہایت اہم
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • دوڑ میں برداشت کے ساتھ دوڑنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 فروری ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بے‌تابی اور ثابت‌قدمی سے اِنتظار کرتے رہیں

آپ کتنے عرصے سے خدا کی بادشاہت کے آنے کا اِنتظار کر رہے ہیں؟ کیا آپ مشکلات کے باوجود ثابت‌قدمی سے ایسا کر رہے ہیں؟ (‏روم 8:‏25‏)‏ کچھ بہن بھائیوں کو نفرت اور بُرے سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ کو قید میں ڈال دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ کچھ بہن بھائیوں کی زندگی بھی خطرے میں ہوتی ہے۔ کئی دوسرے بہن بھائیوں کو کسی سنگین بیماری یا بڑھاپے جیسی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔‏

ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم مشکلات کے باوجود بے‌تابی سے خدا کی بادشاہت کا اِنتظار کرتے رہیں؟ ہمیں بائبل پڑھنے اور اِس پر سوچ بچار کرنے سے ہر روز اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنا پورا دھیان اپنی اُمید پر رکھنا چاہیے۔ (‏2-‏کُر 4:‏16-‏18؛‏ عبر 12:‏2‏)‏ ہمیں دُعا میں یہوواہ سے اِلتجا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں اپنی پاک روح کے ذریعے طاقت عطا کرے۔ (‏لُو 11:‏10،‏ 13؛‏ عبر 5:‏7‏)‏ ہمارا شفیق باپ ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم ”‏صبر اور خوشی سے ثابت‌قدم رہیں۔“‏—‏کُل 1:‏11‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏جیت کا پورا یقین رکھیں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • پیٹر اور اُن کی بیوی مُنادی کے دوران

    ہماری زندگی میں اچانک کون سی مشکلات آ سکتی ہیں؟ (‏واعظ 9:‏11‏)‏

  • پیٹر کے فالج کے بعد کارل اُنہیں ایک آیت دِکھا رہے ہیں۔‏

    جب ہم پر مشکلات آتی ہیں تو دُعا کرنے سے ہمیں مدد کیسے ملتی ہے؟‏

  • پیٹر اور کارل ایک جوڑے کی حوصلہ‌افزائی کر رہے ہیں۔‏

    اگر ہم پہلے کی طرح یہوواہ کی خدمت نہیں کر سکتے تو بھی ہمیں اپنی توجہ اِس بات پر کیوں رکھنی چاہیے کہ ہم ابھی یہوواہ کی خدمت میں کیا کچھ کر سکتے ہیں؟‏

  • پیٹر تصور کر رہے ہیں کہ وہ فردوس میں ہیں اور بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں۔‏

    اپنی نظریں جیت پر رکھیں۔‏

    جیت کا پورا یقین رکھنے میں کون سی چیز آپ کی مدد کر رہی ہے؟‏

آپ اُن بہن بھائیوں اور اُن کے گھر والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں؟‏

  • اُن سے محبت سے بات کریں اور اُن کی صورتحال کا دوسروں سے موازنہ نہ کریں۔‏

  • دھیان سے اُن کی بات سنیں۔‏

  • اکیلے میں اور اُن کے ساتھ مل کر اُن کے لیے دُعا کریں۔‏

  • اُن کے لیے کھانا پکائیں یا اُن کے گھر کے کچھ کام‌کاج کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں