پاک کلام سے سنہری باتیں | اعمال 17، 18
مُنادی کرنے اور تعلیم دینے کے سلسلے میں پولُس کی مثال پر عمل کریں
ہم پولُس کی مثال پر عمل کیسے کر سکتے ہیں؟
ہم لوگوں کو قائل کرنے کے لیے صحیفوں کو اِستعمال کر سکتے ہیں اور اُن کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے دلیلیں دے سکتے ہیں۔
ہم ایسی جگہوں پر مُنادی کر سکتے ہیں جہاں زیادہ لوگ ملیں اور ایسے اوقات پر بھی جب زیادہ لوگوں سے ملاقات ہو سکے۔
ہم سمجھداری سے دوسروں کے عقیدوں کے لیے احترام ظاہر کر سکتے ہیں تاکہ ہم کسی ایسے موضوع پر باتچیت کر سکیں جس میں وہ دلچسپی لیں۔