یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 فروری ص.‏ 4
  • ‏”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے عمررسیدہ والدین کی عزت کرنا
    خاندانی خوشی کا راز
  • ‏’‏ماں باپ کی عزت کرنے‘‏ میں کیا کچھ شامل ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • کون عزت کے لائق ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • دوسروں کی عزت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 فروری ص.‏ 4

مسیحیوں کے طور پر زندگی

‏”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے شریعت کے اِس حکم کو دُہرایا:‏ ”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔“‏ (‏خر 20:‏12؛‏ متی 15:‏4‏)‏ یسوع مسیح یہ بات اِس لیے کہہ سکتے تھے کیونکہ وہ خود بھی چھوٹی عمر سے ہی اپنے ماں باپ کے ”‏فرمانبردار رہے۔“‏ (‏لُو 2:‏51‏)‏ جب وہ بڑے ہوئے تو اُس وقت بھی اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ اُنہیں اپنی ماں کی فکر ہے۔ اِس لیے اُنہوں نے اپنی موت سے پہلے اپنے ایک شاگرد کو اُن کی دیکھ‌بھال کی ذمے‌داری سونپی۔—‏یوح 19:‏26، 27‏۔‏

آج‌کل مسیحی نوجوان بھی اپنے والدین کا کہنا مانتے ہیں اور اُن سے بدتمیزی نہیں کرتے۔ یوں وہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں۔ ہمیں ہر عمر میں اِس حکم پر عمل کرنا چاہیے کہ ”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔“‏ جب ہمارے ماں باپ بوڑھے بھی ہو جاتے ہیں تب بھی ہمیں اُن کے تجربے سے سیکھتے رہنا چاہیے اور اِس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیے۔ (‏امثا 23:‏22‏)‏ ہم اپنے بوڑھے ماں باپ کی جذباتی اور مالی ضروریات کا خیال رکھنے سے بھی اُن کی عزت کرتے ہیں۔ (‏1-‏تیم 5:‏8‏)‏ چاہے ہم چھوٹے ہوں یا بڑے، ہمیں اپنے والدین سے کُھل کر بات‌چیت کرتے رہنا چاہیے کیونکہ یہ اُن کی عزت کرنے کا سب سے اہم طریقہ ہے۔‏

ویڈیو ‏”‏مَیں اپنے امی ابو سے بات‌چیت کیسے کر سکتا ہوں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • آپ کو اپنے امی ابو سے بات‌چیت کرنا مشکل کیوں لگ سکتا ہے؟‏

  • آپ اُس وقت اپنے امی ابو کی عزت کیسے کر سکتے ہیں جب آپ اُن سے بات کر رہے ہوتے ہیں؟‏

    ایک لڑکا اپنے امی ابو کو خط لکھ رہا ہے، اپنے امی ابو سے بات‌چیت کر رہا ہے اور اپنے ابو کے ساتھ فٹ‌بال کھیل رہا ہے۔‏
  • اپنے امی ابو سے بات کرنا فائدہ‌مند کیوں ہے؟ (‏امثا 15:‏22‏)‏

    والدین اپنے بچے کی مدد کر رہے ہیں تاکہ وہ آنے والی مشکلات سے نمٹ سکے۔‏

    اپنے امی ابو سے بات‌چیت کرنے سے آپ زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں