مسیحیوں کے طور پر زندگی
ایسی خوبیاں پیدا کریں جو خدا کو پسند ہیں—دلیری
یہ خوبی پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟
مُنادی کے کام کے لیے دلیری کی ضرورت ہے۔ —اعما 5:27-29، 41، 42۔
بڑی مصیبت کے دوران ہماری دلیری کا اِمتحان ہوگا۔—متی 24:15-21۔
اِنسان کا ڈر تباہی کا باعث بنتا ہے۔—یرم 38:17-20؛ 39:4-7۔
ہم یہ خوبی کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟
اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ یہوواہ خدا اپنے بندوں کی حفاظت کیسے کرتا ہے۔—خر 14:13۔
یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو دلیری عطا کرے۔ —اعما 4:29، 31۔
یہوواہ خدا پر بھروسا رکھیں۔—زبور 118:6۔
مجھے مُنادی کے کام کے حوالے سے کس ڈر پر قابو پانے کی ضرورت ہے؟
ویڈیو ”ایسی چیزوں سے دُور رہیں جو یہوواہ سے آپ کی وفاداری کو ختم کر سکتی ہیں—اِنسانوں کا ڈر“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
مُنادی کا کام کرنے کے لیے دلیری کیوں ضروری ہے؟
امثال 29:25 میں کن دو باتوں کا موازنہ کِیا گیا ہے؟
یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم ابھی سے اپنے اندر دلیری پیدا کریں؟