مسیحیوں کے طور پر زندگی
گھر گھر مُنادی کے دوران اچھے آداب
پاک کلام میں لکھا ہے کہ سچے مسیحی ”دُنیا . . . کے لیے تماشا بن گئے ہیں۔“ (1-کُر 4:9) اِس لیے ہم اُس وقت حیران نہیں ہوتے جب گھر گھر مُنادی کے دوران کچھ صاحبِخانہ ہمیں چھپ کر کھڑکی سے دیکھتے ہیں یا دروازے کے پیچھے سے ہماری باتیں سنتے ہیں۔ کچھ گھروں میں سیکورٹی کیمرے اور اِنٹرکام لگے ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہمیں دیکھا جا سکتا ہے، ہماری باتیں سنی جا سکتی ہیں یا جو کچھ ہم کرتے ہیں، اُسے ریکارڈ کِیا جا سکتا ہے۔ آئیں، دیکھیں کہ گھر گھر مُنادی کے دوران اچھے آداب کیسے ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔—2-کُر 6:3۔
اپنے کاموں سے (فل 1:27):
صاحبِخانہ کا پاسولحاظ رکھیں اور اُن کے گھر کے اندر جھانکنے کی کوشش نہ کریں۔ دروازے پر کھڑے ہو کر نہ تو کھائیں پئیں اور نہ ہی موبائل فون اِستعمال کریں۔
• اپنی باتوں سے (اِفس 4:29):
دروازے پر کھڑے ہو کر کوئی ایسی بات نہ کہیں جو آپ نہیں چاہتے کہ صاحبِخانہ سنے۔ کچھ مبشر دروازے پر کھڑے ہو کر آپس میں باتچیت نہیں کرتے تاکہ وہ اِس بات پر غور کر سکیں کہ وہ صاحبِخانہ سے کیا کہیں گے۔