مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ خود کو معاف کرتے ہیں؟
کبھی کبھار ہم اُن غلطیوں کے لیے خود کو معاف نہیں کر پاتے جن کے لیے یہوواہ خدا نے ہمیں معاف کر دیا ہے۔ 2016ء کے علاقائی اِجتماع ”خدا کے وفادار رہیں“ پر ایک تقریر میں اِس موضوع پر بات کی گئی تھی اور ایک ویڈیو بھی دِکھائی گئی تھی۔ اِس ویڈیو کو JW Library ایپ سے دوبارہ دیکھیں اور اِن سوالوں کے جواب دیں:
بہن سونیا کتنے سال تک کلیسیا سے خارج رہیں؟
بزرگوں نے بہن سونیا کے ساتھ کس آیت پر بات کی اور اِس سے اُنہیں کیا حوصلہ ملا؟
جب بہن سونیا دوبارہ کلیسیا کی رُکن بن گئیں تو بہن بھائی اُن کے ساتھ کیسے پیش آئے؟
بہن سونیا کس کشمکش کا شکار تھیں اور اُن کے ابو نے اُن کی مدد کیسے کی؟