مسیحیوں کے طور پر زندگی
عبادتگاہوں کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں رکھیں
عبادتگاہوں کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں رکھیں ہماری عبادتگاہیں عام عمارتیں نہیں ہیں بلکہ یہ یہوواہ خدا کی عبادت کے لیے مخصوص ہیں۔ ہم سب اپنے کنگڈم ہال کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ویڈیو Caring for Our Places of Worship دیکھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات کریں:
کنگڈم ہال کس مقصد کے لیے بنائے جاتے ہیں؟
ہمیں کنگڈم ہال کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں کیوں رکھنا چاہیے؟
کنگڈم ہال کی دیکھبھال کون کرتا ہے؟
کنگڈم ہال میں حفاظتی تدابیر کرنا کیوں ضروری ہے اور ویڈیو میں کون سی حفاظتی تدابیر دِکھائی گئی ہیں؟
ہم عطیات دینے سے یہوواہ خدا کی بڑائی کیسے کر سکتے ہیں؟