یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 فروری ص.‏ 8
  • خالق پر مضبوط ایمان پیدا کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خالق پر مضبوط ایمان پیدا کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2018ء
  • زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • JW.ORG کے ذریعے حکمت بھری باتیں تلاش کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 فروری ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خالق پر مضبوط ایمان پیدا کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کا جلال ظاہر ہوتا ہے۔ (‏زبور 19:‏1-‏4؛‏ 139:‏14‏)‏ لیکن شیطان کی دُنیا میں تخلیق کے بارے میں ایسے نظریات کو فروغ دیا جاتا ہے جن سے خدا کی توہین ہوتی ہے۔ (‏روم 1:‏18-‏25‏)‏ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ ایسے نظریات آپ کے بچوں کے دل‌ودماغ میں جڑ نہ پکڑیں؟ بچپن سے ہی بچوں کی مدد کریں کہ وہ اِس بات پر ایمان رکھیں کہ خدا موجود ہے اور اُسے اُن کی فکر ہے۔ (‏2-‏کُر 10:‏4، 5؛‏ اِفس 6:‏16‏)‏ آپ کے بچوں کو سکول میں جو کچھ سکھایا جاتا ہے، اُس کے بارے میں اُن کے خیالات جاننے کی کوشش کریں۔ اور اُن کے دل تک پہنچنے کے لیے اُن سہولتوں کو اِستعمال کریں جو ہماری تنظیم نے فراہم کی ہیں۔—‏امثا 20:‏5؛‏ یعقو 1:‏19‏۔‏

ایک باپ اپنے بچوں کو خالق کے بارے میں بتا رہا ہے؛ ایک کلاس میں اِرتقا کے نظریے پر بات ہو رہی ہے؛ ویڈیو What Your Peers Say⁠—​Belief In God

ویڈیو WHAT YOUR PEERS SAY—BELIEF IN GOD کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  • خدا پر ایمان رکھنے کے سلسلے میں کون سا جھوٹا نظریہ عام ہے؟‏

  • آپ کے سکول میں کیا سکھایا جاتا ہے؟‏

  • آپ یہ یقین کیوں رکھتے ہیں کہ یہوواہ موجود ہے؟‏

  • آپ کسی کو اِس بات کا ثبوت کیسے دے سکتے ہیں کہ تمام چیزیں خدا نے بنائی ہیں؟‏

کچھ اَور سہولتیں:‏

‏• JW.ORG پر سلسلہ‌وار مضامین ”‎My Bible Lessons‎“ (‏3 سال یا اِس سے کم‌عمر بچوں کے لیے)‏

‏• ویڈیو ‏”‏یہوواہ کے دوست بنیں—‏”‏یہوواہ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ نے سب چیزیں بنائی ہیں“‏‏“‏

‏• ‏”‏جاگو!‏“‏ میں سلسلہ‌وار مضامین ”‏کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟“‏

‏• JW.ORG پر ورک شیٹ ”‎‏?Why Do I Believe in God‎“‏

‏• JW.ORG پر سلسلہ‌وار مضامین ”‎Creation or Evolution?‎“ (‏چار حصے)‏

‏• JW Broadcasting پر سلسلہ‌وار ویڈیوز ”‎Viewpoints on the Origin of Life‎“‏

‏• ویڈیو Reveal God‎’s Glory The Wonders of Creation

‏• کتاب ‏?Was Life Created

‏• کتاب ‏?Is There a Creator Who Cares About You

The Origin of Life—Five Questions Worth Asking

The Origin of Life—Five Questions Worth Asking

انگریزی میں دستیاب اِس کتاب کو ایسے نوجوان یہوواہ کے گواہوں کے لیے تیار کِیا گیا ہے جنہیں سکول میں اِرتقا کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے۔ یہ کتاب اُن لوگوں کو بھی دی جا سکتی ہے جو خدا کے وجود کے بارے میں ٹھوس ثبوت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں