یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 جنوری ص.‏ 8
  • اُن مسیحیوں کے لیے دُعا کرنا نہ بھولیں جو اذیت کا سامنا کر رہے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُن مسیحیوں کے لیے دُعا کرنا نہ بھولیں جو اذیت کا سامنا کر رہے ہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • سچی اور ایمان کو مضبوط کرنے والی خبریں
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • اذیت کے باوجود خوش رہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • اذیت سہنے کے باوجود خوش
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • دوسروں کے لیے دُعا کرنا نہ بھولیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 جنوری ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اُن مسیحیوں کے لیے دُعا کرنا نہ بھولیں جو اذیت کا سامنا کر رہے ہیں

بائبل میں پیش‌گوئی کی گئی تھی کہ شیطان ہمیں مُنادی کے کام سے روکنے کے لیے اذیت دے گا۔ (‏یوح 15:‏20؛‏ مکا 12:‏17‏)‏ ہم اپنے اُن بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو مختلف ملکوں میں اذیت اُٹھا رہے ہیں؟ ہم اُن کے لیے دُعا کر سکتے ہیں۔ بائبل میں لکھا ہے کہ ”‏نیک شخص کی اِلتجا کا اثر بہت زبردست ہوتا ہے۔“‏—‏یعقو 5:‏16‏۔‏

یہوواہ کے ایک گواہ کو ہتھکڑی لگا کر جیل لے جایا جا رہا ہے، کچھ یہوواہ کے گواہ، یہوواہ کا گواہ دُعا کر رہا ہے۔‏

ہم کس بارے میں دُعا کر سکتے ہیں؟ ہم یہوواہ خدا سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے بہن بھائیوں کو حوصلہ دے اور اُن کی مدد کرے تاکہ وہ خوف‌زدہ نہ ہوں۔ (‏یسع 41:‏10-‏13‏)‏ ہم اِختیار والوں کے لیے بھی دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ مُنادی کے کام کے سلسلے میں کوئی رُکاوٹ کھڑی نہ کریں تاکہ ”‏ہم سکون اور اِطمینان سے زندگی گزار سکیں۔“‏—‏1-‏تیم 2:‏1، 2‏۔‏

جب پولُس رسول اور پطرس رسول کو اذیت دی گئی تو پہلی صدی کے مسیحیوں نے اُن کا نام لے کر اُن کے لیے دُعا کی۔ (‏اعما 12:‏5؛‏ روم 15:‏30، 31‏)‏ اگر ہم اُن بہن بھائیوں کے نام نہیں جانتے جو اذیت کا سامنا کر رہے ہیں تو ہم اُن کی کلیسیا، اُن کے ملک یا اُن کے علاقے کا نام لے کر اُن کے لیے دُعا کر سکتے ہیں۔‏

  • یہوواہ کے گواہوں کو دی جانے والی اذیت کے بارے میں معلومات ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر موجود ہیں۔ (‏اِس کے لیے انگریزی زبان میں ویب‌سائٹ کو کھول کر حصہ NEWSROOM اور پھر LEGAL DEVELOPMENTS پر جائیں۔)‏

  • ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر مضمون ‏”‎Jehovah‎’s Witnesses Imprisoned for Their Faith​—By Location‎“‏ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اِس وقت مختلف ملکوں میں کتنے یہوواہ کے گواہ قید میں ہیں۔ (‏اِس کے لیے انگریزی زبان میں ویب‌سائٹ کو کھول کر حصہ NEWSROOM اور پھر LEGAL DEVELOPMENTS پر جائیں۔)‏ کسی ملک کے نام پر کلک کریں تاکہ آپ مزید معلومات حاصل کر سکیں اور وہ صفحہ دیکھ سکیں جس پر اُن یہوواہ کے گواہوں کے نام دیے گئے ہیں جو اِس ملک میں جیل میں ہیں۔‏

مَیں اپنے اُن بہن بھائیوں کے لیے دُعا کرنا چاہتا ہوں جو اِن ملکوں میں اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں