یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 ستمبر ص.‏ 8
  • بائبل کورس کراتے وقت اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کورس کراتے وقت اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • گھریلو بائبل مطالعہ کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • سادہ طریقے سے تعلیم دیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • اپنے بائبل طالبعلم کے دل تک پہنچیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 ستمبر ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بائبل کورس کراتے وقت اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں

چھاپا ہوا ایڈیشن
یہوواہ کا ایک گواہ بائبل کورس کراتے وقت بہت زیادہ بول رہا ہے۔‏

بہت زیادہ نہ بولیں۔‏ یہ نہ سوچیں کہ آپ کو ہر بات کی وضاحت کرنی چاہیے۔ یسوع مسیح نے لوگوں سے سوال پوچھے تاکہ اُنہیں سوچنے کی ترغیب ملے اور وہ خود صحیح نتیجے پر پہنچیں۔ (‏متی 17:‏24-‏27‏)‏ اگر آپ بائبل کورس کراتے وقت طالبِ‌علم سے سوال پوچھیں گے تو وہ بور نہیں ہوگا اور آپ یہ جان پائیں گے کہ وہ کن باتوں کو سمجھ گیا ہے اور کن باتوں پر ایمان رکھتا ہے۔ (‏بی‌ای ص.‏ 253، پ.‏ 3، 4)‏ جب آپ سوال پوچھتے ہیں تو صبر سے طالبِ‌علم کے جواب کا اِنتظار کریں۔ اگر وہ غلط جواب دیتا ہے تو اُسے صحیح جواب بتانے کی بجائے اُس سے اِضافی سوال پوچھیں تاکہ وہ خود صحیح نتیجے پر پہنچ سکے۔ (‏بی‌ای ص.‏ 238، پ.‏ 1، 2)‏ زیادہ تیز نہ بولیں تاکہ طالبِ‌علم معلومات کو اچھی طرح سمجھ سکے۔‏‏—‏بی‌ای ص.‏ 230، پ.‏ 4۔‏

ہم کیوں بوڑھے ہوتے ہیں؟ کے موضوع پر بہت زیادہ تفصیلات

بہت زیادہ تفصیل نہ بتائیں۔‏ جس موضوع پر آپ بات کر رہے ہیں، اُس کے متعلق ساری تفصیل نہ بتائیں۔ (‏یوح 16:‏12‏)‏ پیراگراف کے اہم نکتوں پر توجہ دِلائیں۔ (‏بی‌ای ص.‏ 226، پ.‏ 4، 5)‏ شاید ایک موضوع کے بارے میں آپ کے پاس کافی دلچسپ معلومات ہوں لیکن زیادہ تفصیل میں نہ جائیں کیونکہ اِس طرح طالبِ‌علم کی توجہ اہم نکتوں سے ہٹ سکتی ہے۔ (‏بی‌ای ص.‏ 235، پ.‏ 3)‏ جب طالبِ‌علم پیراگراف کے اہم نکتے کو سمجھ جاتا ہے تو اگلے پیراگراف پر جائیں۔‏

یہوواہ کا ایک گواہ کتاب ختم کرانے کے لیے بہت زیادہ مواد پر بات کر رہا ہے۔‏

محض کتاب ختم کرانے کی کوشش نہ کریں۔‏ جب ہم کسی شخص کو بائبل کورس کراتے ہیں تو ہمارا مقصد اُس کے دل تک پہنچنا ہوتا ہے نہ کہ کتاب ختم کرانا۔ (‏لُو 24:‏32‏)‏ مضمون میں دی گئی مرکزی آیتوں پر توجہ دِلائیں اور یوں خدا کے کلام کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔ (‏2-‏کُر 10:‏4؛‏ عبر 4:‏12‏؛ بی‌ای ص.‏ 144، پ.‏ 1-‏3)‏ سادہ مثالیں اِستعمال کریں۔ (‏بی‌ای ص.‏ 245، پ.‏ 2-‏4)‏ اِس بات کا جائزہ لیں کہ طالبِ‌علم کن باتوں پر ایمان رکھتا ہے اور اُسے کن مشکلوں کا سامنا ہے اور پھر مواد کو اُس کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں۔ اُس سے کچھ اِس طرح کے سوال پوچھیں:‏ ”‏آپ کو وہ  باتیں کیسی لگ رہی ہیں جو آپ سیکھ رہے ہیں؟ اِس مواد سے ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کے خیال میں آپ کو اُن باتوں پر عمل کرنے سے کیا  فائدہ ہوگا جو آپ سیکھ رہے ہیں؟“‏‏—‏بی‌ای ص.‏ 238، پ.‏ 3-‏5؛ ص.‏ 259،  پ.‏ 1۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں