مسیحیوں کے طور پر زندگی
زندگی کو سادہ بنانے سے خدا کی زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے
آجکل بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ہماری زندگی کو پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔ اِنہیں حاصل کرنے، اِستعمال کرنے اور اِن کی دیکھبھال کرنے میں کافی وقت اور توانائی خرچ ہوتی ہے۔ یسوع مسیح نے بڑی سادہ زندگی گزاری اِس لیے اُن کا دھیان خدا کی خدمت سے نہ ہٹا۔—متی 8:20۔
آپ خدا کی زیادہ خدمت کرنے کی خاطر اپنی زندگی کو سادہ کیسے بنا سکتے ہیں؟ کیا آپ خاندان کے طور پر اپنے طرزِزندگی میں تھوڑی بہت تبدیلی کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے گھر کا کوئی فرد پہلکار کے طور پر خدمت کر سکے؟ کُلوقتی خدمت کرنے کے باوجود کیا آپ آہستہ آہستہ اِس دُنیا کی چیزوں کی طرف کھنچتے جا رہے ہیں اور اپنی زندگی کو پیچیدہ بنا رہے ہیں؟ یہوواہ خدا کی خدمت کی خاطر اپنی زندگی کو سادہ بنانے سے آپ کو بہت اِطمینان اور خوشی ملے گی۔—1-تیم 6:7-9۔
اپنی زندگی کو سادہ بنانے کے لیے مَیں یہ طریقے آزمانا چاہوں گا۔