یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 اپریل ص.‏ 3
  • تسلی اور حوصلہ دینے والی باتیں کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تسلی اور حوصلہ دینے والی باتیں کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اؔیوب نے صبر کیا—‏ہم بھی کر سکتے ہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ‏”‏مَیں مرتے دم تک اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا“‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • یہوواہ نے اُن کی تکلیف کو دُور کر دیا
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • ایوب نے یہوواہ کے نام کی بڑائی کی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 اپریل ص.‏ 3

پاک کلام سے سنہری باتیں :‏ ایوب 16‏-‏20

تسلی اور حوصلہ دینے والی باتیں کریں

اِصلاح کرنے والے کی باتوں سے دوسروں کو تسلی ملنی چاہیے

16:‏4، 5

  • ایوب نہایت پریشان اور غمگین تھے اِس لیے اُنہیں تسلی کی ضرورت تھی۔‏

  • ایوب کے تینوں دوستوں نے اُنہیں تسلی دینے والی کوئی بات نہ کہی۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے ایوب پر اِلزام لگائے جس سے اُن کی پریشانی اَور بڑھ گئی۔‏

بلدد کی تلخ باتیں سُن کر ایوب نے خدا کو مدد کے لیے پکارا

19:‏2،‏ 25

  • ایوب نے خدا سے فریاد کی کہ وہ اُنہیں کسی طرح تکلیفوں سے چھڑائے، چاہے اُنہیں موت ہی دے دے۔‏

  • ایوب کو پورا یقین تھا کہ خدا مُردوں کو زندہ کرے گا اِس لیے وہ تکلیفوں میں  بھی اُس کے وفادار رہے۔‏

الیفز، ایوب سے بات کر رہے ہیں جبکہ بلدد اور ضوفر دیکھ رہے ہیں۔‏

ایوب پر اِلزام لگانے والے

الیفز

الیفز:‏

  • غالباً اُن کا تعلق ادوم کے شہر تیمان سے تھا۔ یرمیاہ 49:‏7 سے پتہ چلتا ہے کہ تیمان ادومیوں کے علم اور ادب کا مرکز تھا۔‏

  • شاید الیفز اپنے دو ساتھیوں سے عمر میں بڑے تھے اور زیادہ مُعزز تھے۔ سب سے پہلے اُنہوں نے بولنا شروع کِیا۔ اُنہوں نے تین بار بات کی اور دوسروں سے زیادہ لمبی بات کی۔‏

جھوٹے اِلزام:‏

  • الیفز نے ایوب کی راست‌بازی پر طعنے کسے اور کہا کہ خدا کو اپنے بندوں پر اِعتبار نہیں۔ (‏ایوب 4،‏ 5‏)‏

  • اُنہوں نے ایوب کو ضدی اور شریر کہا اور دعویٰ کِیا کہ ایوب خدا کا خوف نہیں مانتے۔ (‏ایوب 15‏)‏

  • اُنہوں نے ایوب پر اِلزام لگایا کہ وہ لالچی اور بے‌اِنصاف ہیں اور یہ بھی دعویٰ کِیا  کہ خدا کی نظر میں اِنسان کی کوئی وقعت نہیں۔ (‏ایوب 22‏)‏

بلدد

بلدد:‏

  • وہ سُوخ کی اولاد میں سے تھے۔ غالباً وہ دریائے‌فرات کے قریب کسی علاقے میں رہتے تھے۔‏

  • الیفز کے بعد بلدد نے بولنا شروع کِیا۔ اُنہوں نے تین بار بات کی۔ حالانکہ اُنہوں نے الیفز کی طرح لمبی باتیں تو نہیں کیں مگر اُن کی باتیں زیادہ تکلیف‌دہ تھیں۔‏

جھوٹے اِلزام:‏

  • بلدد نے اِلزام لگایا کہ ایوب کے بیٹوں نے گُناہ کِیا تھا اِس لیے وہ مارے گئے۔ اُنہوں نے یہ اِلزام بھی لگایا کہ ایوب خدا پر ایمان نہیں رکھتے۔ (‏ایوب 8‏)‏

  • اُنہوں نے ایک لحاظ سے یہ بھی کہا کہ ایوب ایک ناراست اِنسان ہیں۔ (‏ایوب 18‏)‏

  • اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کِیا کہ خدا کے وفادار رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ (‏ایوب 25‏)‏

ضوفر

ضوفر:‏

  • اُن کا تعلق نعمہ نامی علاقے یا قبیلے سے تھا جو شاید شمال مغربی عرب میں تھا۔‏

  • اُنہوں نے بلدد کے بعد بولنا شروع کِیا اور صرف دو بار بات کی۔ مگر اِن کی باتیں الیفز اور بلدد کی باتوں سے بھی زیادہ کڑوی تھیں۔‏

جھوٹے اِلزام:‏

  • ضوفر نے اِلزام لگایا کہ ایوب کی باتیں بالکل فضول ہیں۔ اُنہوں نے ایوب سے کہا کہ وہ بُرے کاموں سے باز آئیں۔ (‏ایوب 11‏)‏

  • اُنہوں نے کہا کہ ایوب شریر ہیں اور اُنہیں گُناہ کرنے میں مزہ آتا ہے۔ (‏ایوب 20‏)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں