پاک کلام سے سنہری باتیں : 2-تواریخ 29-32
یہوواہ کی عبادت کے لیے سخت کوشش درکار ہے
چھاپا ہوا ایڈیشن
حِزقیاہ نے جوشوجذبے سے یہوواہ کی عبادت دوبارہ رائج کی
746-716 قم
حِزقیاہ کا دَورِحکومت
نیسان 746 قم
دن 1 تا 8: ہیکل کو پاکصاف کِیا گیا۔
دن 9 تا 16: ہیکل کو پاکصاف کرنے کا کام مکمل ہو گیا۔
بنیاِسرائیل کے لیے کفارہ دیا گیا اور یہوواہ کی عبادت کو دوبارہ رائج کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
740 قم
سامریہ پر قبضہ
حِزقیاہ نے سب لوگوں کو یہوواہ کی عبادت کے لیے جمع ہونے کی دعوت دی۔
ہرکاروں (قاصدوں) کے ہاتھ خط بھیج کر پورے ملک میں یعنی دان سے بیرسبع تک عیدِفسح کا اِعلان کِیا گیا۔
کچھ لوگوں نے قاصدوں کا مذاق اُڑایا لیکن کچھ نے دعوت قبول کر لی۔