مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں 26 اکتوبر 2015ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دیے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔
دوسرے سلاطین 13:18، 19 میں جوش سے خدا کی خدمت کرنے کی اہمیت کو کیسے اُجاگر کِیا گیا ہے؟ [7 ستمبر، م10 1/4 ص. 27، پ. 11]
بادشاہ عزریاہ (عزیاہ) کی زندگی پر غور کرنے سے ہم کون سا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (2-سلا 15:1-6) [7 ستمبر، م92 1/1 ص. 31، 32]
یہ کیسے ظاہر ہو گیا کہ بادشاہ آخز نے یسعیاہ نبی کی پیشگوئی پر یقین نہیں کِیا اور ہمیں اہم فیصلے کرتے وقت خود سے کون سا سوال پوچھنا چاہیے؟ (2-سلا 16:7) [14 ستمبر، م13 15/11 ص. 17، پ. 5]
دوسرے سلاطین 18:19-21، 25 کے مطابق کیا بادشاہ حِزقیاہ نے مصر کے ساتھ اِتحاد کر لیا تھا؟ [14 ستمبر، م05 1/8 ص. 11، پ. 6]
یوسیاہ بادشاہ نے فروتنی کی جو مثال قائم کی، ہمیں پاک کلام کو پڑھتے وقت اِسے کیوں ذہن میں رکھنا چاہیے؟ (2-سلا 22:19، 20) [21 ستمبر، م00 1/3 ص. 30، پ. 2]
ماہرِآثارِقدیمہ نے کیا دریافت کِیا ہے جس سے اُن دو بادشاہوں کے وجود کی تصدیق ہوتی ہے جن کا ذکر 2-سلاطین 25:27-30 میں کِیا گیا ہے؟ [28 ستمبر، م12 1/7 ص. 5، پ. 2، 3]
پہلے سموئیل 16:10، 11 میں داؤد کا حوالہ یسی کے آٹھویں بیٹے کے طور پر کیوں دیا گیا ہے جبکہ عزرا کے مطابق وہ یسی کے ساتویں بیٹے تھے؟ (1-توا 2:15) [5 اکتوبر، م02 15/9 ص. 31]
پہلی تواریخ 5:18-22 میں جس لڑائی کا ذکر ہوا ہے، اِس سے ہمیں روحانی لڑائی کو جاری رکھنے کا حوصلہ کیوں ملتا ہے؟ [12 اکتوبر، م05 1/10 ص. 9، پ. 8]
داؤد یہ کیوں سمجھ پائے کہ یہوواہ خدا نے کس اصول کی بِنا پر خون کھانے سے منع کِیا تھا اور ہم اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ (1-توا 11:17-19) [19 اکتوبر، م12 1/11 ص. 12، پ. 12-14]
عہد کے صندوق کو یروشلیم لاتے وقت بادشاہ داؤد سے کون سی کوتاہی ہوئی اور ہم اِس واقعے سے کون سا اہم سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (1-توا 15:13) [26 اکتوبر، م03 1/5 ص. 10، 11، پ. 11-13]