باتچیت شروع کرنے کے لیے ایک مؤثر کتابچہ
1. مُنادی کے لیے تیاری کرتے وقت کون سا کتابچہ ہمارے کام آ سکتا ہے؟
1 جب ہم مُنادی کے لیے تیاری کرتے ہیں تو کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ ہمارے لیے بہت فائدہمند ہو سکتا ہے۔ اِس کی مدد سے ہم لوگوں کے ساتھ باتچیت شروع کرنے کے مؤثر طریقے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ہم اِسے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
2. ہم کتابچے بائبل مباحثے کی مدد سے لوگوں کے ساتھ باتچیت کیسے شروع کر سکتے ہیں؟
2 آپ حصے ”ناانصافی/دُکھدرد“ کے تحت یہ تجویز آزما سکتے ہیں: ”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے: کیا خدا واقعی اُس نااِنصافی اور دُکھ درد کی پرواہ کرتا ہے جس کا اِنسانوں کو سامنا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل میں اِس سوال کا اِطمینانبخش جواب دیا گیا ہے۔“ [واعظ 4:1 اور زبور 72:12-14 کو پڑھیں اور اِن آیتوں پر بات کریں۔] اگر صاحبِخانہ دلچسپی ظاہر کرے تو آپ اُسے ہماری کوئی کتاب یا بروشر دے سکتے ہیں جس میں اِس موضوع پر مزید معلومات دی گئی ہیں۔ اِس کے بعد آپ ایک اَور سوال اُٹھا کر اگلی ملاقات کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔
3. ہم حصے ”خاندان/بچے“ میں دی گئی تجاویز کو ایسے علاقوں میں کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں جہاں لوگ دُنیا کے حالات سے متاثر ہیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں؟
3 حصے ”خاندان/بچے“ میں کچھ ایسی تجاویز دی گئی ہیں جو ایسے علاقوں میں مؤثر ثابت ہوں گی جہاں لوگ دُنیا کے بُرے حالات سے متاثر ہیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔ مثال کے طور پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں: ”ہم ایسے لوگوں سے باتچیت کر رہے ہیں جو اِس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ہم کیسے خاندانی زندگی کے مسائل سے بہتر طور پر نپٹ سکتے ہیں۔ ہم سب اپنی حتیالمقدور کوشش کرتے ہیں لیکن اگر کوئی ایسی چیز ہو جو زیادہ کامیابی حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکے تو کیا ہم اُس میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں؟“ [جواب دینے دیں۔ پھر کلسیوں 3:12، 18-21 کو پڑھیں اور اِن آیتوں پر بات کریں۔] اِس کے بعد آپ بروشر اپنی گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں میں دی گئی کچھ معلومات پر بات کر سکتے ہیں۔
4. اگر صاحبِخانہ دلچسپی ظاہر کرے تو آپ باتچیت کے آخر میں کیا کہہ سکتے ہیں؟
4 باتچیت کے آخر میں اُس شخص سے دوبارہ ملنے کا بندوبست کریں۔ اُسے بتائیں کہ جو اچھی باتیں آپ نے اُسے بتائی ہیں، وہ خدا کے کلام بائبل سے ہیں۔ باتچیت کے آخر میں ایک نیا سوال اُٹھائیں اور اُسے بتائیں کہ اگلی بار آپ بائبل سے اِس سوال کا جواب دیں گے۔ یا پھر اُسے کوئی ایسی کتاب یا بروشر دیں جو آپ کے خیال میں اُس کے لیے فائدہمند ہوگا۔ پھر اگلی ملاقات پر اِس پر بات کریں۔—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری دسمبر 2013ء، صفحہ 3-6 کو دیکھیں۔