گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—لوگوں کو باقاعدگی سے رسالے دیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ بہت سے لوگ ہمارے رسالے تو بڑے شوق سے پڑھتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کرنا چاہتے۔ شاید وہ اپنے مذہب سے مطمئن ہوں یا پھر اُنہیں لگے کہ اُن کے پاس بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ لیکن جب وہ باقاعدگی سے ہمارے رسالے پڑھتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ خدا کے کلام کے بارے میں مزید سیکھنے کے مشتاق ہو جائیں۔ (1-پطر 2:2) شاید اُن کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے یا کوئی مضمون اُن کے دل کو چُھو لے۔ اگر ہم باقاعدگی سے اُن سے مختصر سی ملاقات کرتے ہیں تو وہ ہمیں بہتر طور پر جاننے لگتے ہیں اور ہمیں بھی اُن کی دلچسپیوں اور پریشانیوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اِس کے نتیجے میں وہ بائبل کا مطالعہ کرنے کی طرف مائل ہو جائیں۔
اِس مہینے یہ کریں:
اُن لوگوں کی فہرست بنائیں جو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے ہمارے رسالے پڑھنا چاہیں گے۔ اُنہیں حالیہ شمارہ دیں اور بتائیں کہ آپ اُن کے لیے اگلا شمارہ بھی لائیں گے۔