مُنادی کے دوران jw.org کو اِستعمال کریں—”یہوواہ کے دوست بنیں“
بچوں اور بوڑھوں کو تعلیم دینے کے لیے ویڈیوز بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ حال ہی میں jw.org پر اُردو زبان میں سلسلہوار ویڈیو ”یہوواہ کے دوست بنیں“ کی پہلی دو ویڈیوز ڈالی گئی ہیں۔ کیا آپ اِنہیں مُنادی میں اِستعمال کر رہے ہیں؟ اگر آپ کسی ایسے ماں باپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں جن کے بچے چھوٹے ہیں تو کیوں نہ اُنہیں یہ ویڈیوز دِکھائیں؟ اِس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ ہماری ویبسائٹ میں دوسرے حصوں کو بھی دیکھیں۔
ایک بھائی بادشاہتی خبر نمبر 38 کو تقسیم کرتے وقت ایک عورت سے ملا۔ جیسے ہی اُس نے اِس عورت کو پرچہ دیا، وہ فوراً اِسے پڑھنے لگی۔ اُس کے ساتھ چھوٹے بچے بھی تھے جو بڑے تجسّس سے پرچے کو دیکھ رہے تھے۔ بھائی نے مختصراً عورت کے ساتھ پرچے پر بات کی اور آخری صفحے پر دی گئی ہماری ویبسائٹ پر اُس کی توجہ دِلائی۔ چونکہ یہ عورت بڑے دھیان سے بھائی کی بات سُن رہی تھی اِس لیے بھائی نے اُسے اور اُس کے بچوں کو اپنے موبائل فون پر سلسلہوار ویڈیو ”یہوواہ کے دوست بنیں“ میں سے ایک ویڈیو دِکھائی۔
ایک بہن نے اپنے ساتھ کام کرنے والی عورت کو ہماری ویبسائٹ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اِس پر خوشگوار گھریلو زندگی کے بارے میں بہت سی معلومات دستیاب ہے۔ گھر جا کر اِس عورت نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر ہماری ویبسائٹ دیکھی۔ بعد میں اِس عورت نے بہن کو بتایا کہ اُس کے بچے سارا وقت اُس گیت کو گاتے رہے جو خوشخبری کی مُنادی کرنے کے بارے میں تھا۔
ویبسائٹ jw.org سے اچھی طرح واقف ہوں اور اِس کی کچھ ویڈیوز، گیت اور مضامین کو اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کریں۔ یوں آپ مُنادی کے دوران اِنہیں آسانی سے کھول سکتے ہیں۔ واقعی سلسلہوار ویڈیو ”یہوواہ کے دوست بنیں“ خداوند کی خدمت کرنے میں بہت ہی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔—اعما 20:19۔