12 جنوری سے شروع ہونے والا ہفتہ
12 جنوری سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 37 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 70 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یشوع 21–24 (8 منٹ)
نمبر 1: یشوع 24:14-21 (3 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: رُوح، ارواحپرستی—ارواحپرستی سے شیاطین کا کام خیال کرتے ہوئے گریز کرنا چاہئے (بائبل موضوعات 19سی) (5 منٹ)
نمبر 3: ہمارے خالق یہوواہ کی قدرت لامحدود ہے (م03 1/7 ص. 10، 11، پ. 5-10) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ’کمال فروتنی سے خداوند کی خدمت کرتے رہیں۔‘—اعمال 20:19۔
10 منٹ: فروتنی سے خداوند کی خدمت کریں۔ سامعین سے باتچیت۔ اعمال 20:19 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں: (1) لفظ ”خدمت“ کا کیا مطلب ہے؟ (2) ہم کن طریقوں سے خداوند کی خدمت کر سکتے ہیں؟ (3) فروتنی کیا ہے؟ اور (4) فروتنی کی خوبی مُنادی کے کام کو پورا کرنے میں ہمارے کام کیسے آتی ہے؟
20 منٹ: ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—ایسے صاحبِخانہ کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں جو غصے میں آ جاتا ہے۔“ سامعین سے باتچیت۔ مضمون پر بات کرنے کے بعد دو مختصر منظر دِکھائیں۔ پہلے منظر میں دِکھائیں کہ مبشر غصے میں آ جانے والے صاحبِخانہ کے ساتھ اچھی طرح سے پیش نہیں آتا اور دوسرے منظر میں دِکھائیں کہ وہ اُسے بڑی نرمی سے جواب دیتا ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ ”اِس مہینے یہ کریں“ کے تحت دی گئی تجاویز پر عمل کریں۔
گیت نمبر 39 اور دُعا