مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں 29 دسمبر 2014ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دیے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔
یہوواہ خدا نے استثنا 14:1 میں بنیاِسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ مُردوں کے سبب سے اپنے آپ کو زخمی نہ کریں۔ اِس حکم کے بارے میں ہمارا نظریہ کیا ہے؟ [3 نومبر، م04 15/9 ص. 27، پ. 5]
اِسرائیل کے بادشاہوں کو یہ حکم کیوں دیا گیا تھا کہ وہ شریعت کی ایک نقل تیار کریں اور ’اپنی ساری عمر اِسے پڑھا کریں‘؟ (است 17:18-20) [3 نومبر، م02 15/6 ص. 12، پ. 4]
بنیاِسرائیل کو یہ حکم کیوں دیا گیا تھا کہ ”تُو بیل اور گدھے دونوں کو ایک ساتھ جوت کر ہل نہ چلانا“ اور ناہموار جُوئے میں جُتنے کے بارے میں اصول مسیحیوں پر کیسے لاگو ہوتا ہے؟ (است 22:10) [10 نومبر، م03 15/10 ص. 32]
بنیاِسرائیل کو ”چکی کو یا اُس کے اُوپر کے پاٹ کو گرو“ رکھنے سے منع کیوں کِیا گیا تھا؟ (است 24:6) [17 نومبر، م04 15/9 ص. 26 پ. 3]
بنیاِسرائیل کو کس جذبے سے خدا کی خدمت کرنی تھی اور ہمیں کس جذبے سے خدا کی خدمت کرنی چاہیے؟ (است 28:47) [24 نومبر، م10 1/9 ص. 10 پ. 4]
استثنا30:19، 20 میں زندگی پانے کی کون سی تین شرطیں بتائی گئی ہیں؟ [24 نومبر، م10 1/2 ص. 32 پ. 17]
کیا ہمیں پیدایش سے مکاشفہ تک ہر آیت کو دھیمی آواز میں پڑھنا چاہیے؟ (یشو 1:8) [8 دسمبر، م13 15/4 ص. 7 پ. 4]
یشوع 5:14، 15 میں ’یہوواہ کے لشکر کے سردار‘ کا ذکر آیا ہے۔ یہ سردار کون ہے؟ اور اِن آیتوں سے ہمیں کیا حوصلہافزائی ملتی ہے؟ [8 دسمبر، م04 1/12 ص. 9 پ. 2]
عکن نے گُناہ کیوں کِیا اور ہم اُس کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟ (یشو 7:20، 21) [15 دسمبر، م10 1/4 ص. 21، 22 پ. 2، 5]
کالب کی مثال سے ہمیں کیا حوصلہافزائی ملتی ہے؟ (یشو 14:10-13) [29 دسمبر، م04 1/12 ص. 12 پ. 2]