یہوواہ کے حضور گیت گائیں
1 جب داؤد نوجوان تھے تو وہ اکثر کئی گھنٹوں تک بیتلحم کے نزدیک چراگاہوں میں اپنے باپ کی بھیڑیں چرایا کرتے تھے۔ بھیڑوں کی نگرانی کرتے ہوئے اُنہیں یہوواہ خدا کی تخلیق پر غور کرنے کا موقع ملتا تھا۔ ستاروں سے بھرے آسمان، ”جنگلی جانور“ اور ”ہوا کے پرندے“ دیکھ کر وہ اکثر سوچتے تھے کہ خدا نے اِنہیں کتنے حیرتانگیز طریقے سے بنایا ہے۔ یہوواہ کی شاندار تخلیق کا اُن پر اِتنا گہرا اثر ہوا کہ اُنہوں نے یہوواہ کی حمد کے لئے دل کو چُھو لینے والے گیت لکھے۔ اِن میں سے بہت سے گیت آج زبور کی کتاب میں درج ہیں۔—زبور 8:3، 4، 7-9 کو پڑھیں۔
2 داؤد بہت خوبصورت گیت لکھتے تھے اور بہت اچھا ساز بجاتے تھے۔ اُنہوں نے اپنی اِس صلاحیت کو یہوواہ خدا کی حمد اور ستائش کرنے کے لئے اِستعمال کِیا۔ جب ہم یہوواہ کی حمدوتعریف کرتے ہیں تو وہ اِسے سنتا ہے اور اِس کی بڑی قدر کرتا ہے۔ جب ہم عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں تو ہم پورے دل سے گیت گانے سے یہوواہ کے دل کو شاد کرتے ہیں۔ موسیقی کو یہوواہ کی عبادت میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ اِس لئے ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ ”کیا مَیں یہوواہ کی عبادت کے سلسلے میں موسیقی کی اہمیت کو سمجھتا ہوں؟“
3 جب ہم اِجلاسوں کے دوران گیت گاتے ہیں تو دراصل ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر یہوواہ خدا کی حمد کرتے ہیں۔ یہ واقعی ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ اِس لیے جب اِجلاسوں کے دوران گیت متعارف کرایا جاتا ہے تو ہمیں بِلاوجہ اپنی سیٹ سے اُٹھ کر باہر نہیں جانا چاہیے۔
4 ہم ایک اَور طریقے سے یہوواہ کی عبادت میں اِستعمال ہونے والی موسیقی کے لیے قدر ظاہر کر سکتے ہیں۔ ہمارے اِجتماعوں پر صبح اور دوپہر کا پروگرام شروع ہونے سے پہلے موسیقی بجائی جاتی ہے۔ سال میں دو بار دُنیا بھر سے ہمارے کچھ بہن بھائی اپنے خرچے پر ریاست نیو یارک کے علاقے پیٹرسن جاتے ہیں جہاں ہمارا مرکزی دفتر ہے۔ وہاں پر وہ خوبصورت موسیقی تیار کرتے ہیں جو ہماری عبادت کے دوران اِستعمال کی جاتی ہے۔ لہٰذا جب اِجتماعوں پر چیئرمین سب بہن بھائیوں سے کہتا ہے کہ ”مہربانی سے تشریف رکھیں اور موسیقی کو سنیں“ تو ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔ یوں ہم خود کو اُس معلومات کو سننے کے لیے تیار کریں گے جو بعد میں پیش کی جائے گی۔—عز 7:10۔
5 بِلاشُبہ ہمارے گیت یہوواہ خدا کی طرف سے ”اچھی چیزیں“ ہیں۔ (متی 12:35) لہٰذا اِس بات کا عزم کریں کہ ہم اپنے سارے گیت سیکھیں گے اور اِنہیں دل سے گائیں گے۔ ایسا کرنا خدا کی بڑائی کرنے کا شاندار طریقہ ہے۔—زبور 147:1۔