عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ
1. اُن کلیسیاؤں کی کیا حوصلہافزائی کی گئی ہے جن کے علاقے میں ایسی جگہیں ہیں جہاں بہت سے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے؟
1 بعض کلیسیاؤں کے پاس ایسے علاقے ہیں جہاں بہت سے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔ اِن کلیسیاؤں کی حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ وہ ایسی جگہوں پر گواہی دینے کے لیے ہماری کتابوں اور رسالوں کا سٹال یا ٹرالی لگائیں۔ اگر گواہی دینے کے لیے ٹرالی اِستعمال کی جاتی ہے تو کمازکم ایک مبشر کو اِس کے پاس کھڑے یا بیٹھے ہونا چاہیے۔ لیکن اگر سٹال لگایا جاتا ہے تو دو مبشروں کو اِس کے پاس ہونا چاہیے۔ جو بہن بھائی سٹال یا ٹرالی کے پاس کھڑے ہوتے ہیں، اُنہیں آنے جانے والے لوگوں کی طرف دیکھنا چاہیے اور اُنہیں یہ تاثر دینا چاہیے کہ وہ بِلاجھجک اُن سے بات کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص سٹال یا ٹرالی کے پاس آ کر کتاب یا رسالہ دیکھتا ہے تو مبشروں میں سے ایک اُس کے ساتھ باتچیت شروع کر سکتا ہے۔ وہ شاید کچھ یوں کہہ سکتا ہے: ”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اِس موضوع کے بارے میں بائبل کی تعلیم کیا ہے؟“ سٹال یا ٹرالی کے نزدیک ہی ایک یا دو مبشر غیرمنظم گواہی دے سکتے ہیں۔
2. ایک مثال دے کر بتائیں کہ عوامی جگہوں پر سٹال یا ٹرالی اِستعمال کرنے سے کون سے عمدہ نتائج نکل سکتے ہیں۔
2 اِس طریقے سے عوامی جگہوں پر گواہی دینے سے بہت سے لوگوں کے ساتھ بائبل کے مطالعے شروع ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر کالج کی ایک طالبِعلم یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتی تھی کیونکہ وہ اُن پر ایک مضمون لکھ رہی تھی۔ لیکن اُسے ہماری کوئی عبادتگاہ مل نہیں رہی تھی۔ اگلے ہفتے اُس نے اپنے کالج کے باہر ہمارا ایک سٹال دیکھا۔ اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع ہو گیا اور اب وہ طالبِعلم ایک بپتسمہیافتہ مبشر ہے۔ اب وہ بھی گواہی دینے کے لیے اِس طریقے کو اِستعمال کرتی ہے۔
3. سٹال یا ٹرالی کے ذریعے عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے سلسلے میں بعض مبشر کیسا محسوس کرتے ہیں؟
3 ایک بہن جس نے عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے لیے یہ طریقہ اِستعمال کِیا، وہ کہتی ہے: ”بعض لوگ جو پہلے سے یہوواہ کے گواہوں سے واقف ہوتے ہیں، وہ ہمارے نئے رسالے لینے کے لیے سٹال یا ٹرالی پر آتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو یہوواہ کے گواہوں سے واقف نہیں ہوتے۔ سٹال یا ٹرالی کے ذریعے ایسے بہت سے لوگوں تک خوشخبری پہنچ رہی ہے۔“ ایک اَور بہن نے کہا: ”یہ گواہی دینے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ ہے کیونکہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں۔ اِن میں سے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے پیغام میں اِتنی دلچسپی نہیں رکھتے مگر سٹال کو دیکھ کر اُن میں بھی تجسّس پیدا ہوتا ہے۔“
4. ہر ہفتے اُنہی دنوں، اوقات اور جگہوں پر سٹال لگانے کے کیا فائدے ہیں جہاں ہم نے پہلے لگایا تھا؟
4 اچھا ہوگا کہ ہم ہر ہفتے اُنہی دنوں، اُنہی اوقات اور اُنہی جگہوں پر سٹال لگائیں جہاں ہم نے پہلے لگایا تھا۔ یوں لوگ ہمیں اُس جگہ پر دیکھنے کے عادی ہو جائیں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم سے بات کرنے، سوال پوچھنے یا ہماری کتابیں وغیرہ لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ کیا آپ کی کلیسیا نے سٹال یا ٹرالی لگا کر عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا بندوبست کِیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ اِس شاندار طریقے سے ’خدا کی بادشاہی کی خبر پھیلانے‘ میں حصہ لے سکتے ہیں؟—لو 9:60۔