17 نومبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
17 نومبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 26 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 61 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: استثنا 23-27 (10 منٹ)
نمبر 1: استثنا 25:17–26:10 (4 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: دُعا—دُعائیں جو خدا سنتا ہے (بائبل موضوعات 17اے) (5 منٹ)
نمبر 3: کیا عورتوں کو بناؤسنگھار کرنا چاہئے؟ (جاگو05 8/10 ص. 24، 25) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
10 منٹ: سچا دوست کون ہوتا ہے؟ مینارِنگہبانی 1 جنوری 2012ء، صفحہ 6 اور 7 کے مضمون ”ہم اچھے دوستوں کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟“ پر سامعین سے باتچیت کریں۔ اِن سوالوں پر بات کریں: (1) سچا دوست کون ہوتا ہے؟ (2) آپ کو اُس شخص میں کون سی خوبیاں دیکھنی چاہئیں جس سے آپ دوستی کرنا چاہتے ہیں؟ (3) آپ اچھے دوست کیسے تلاش کر سکتے ہیں؟ (4) اپنی دوستی کو دن بہدن مضبوط کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
10 منٹ: محبت ہماری پہچان ہے۔ (یوح 13:35) مینارِنگہبانی 1 جنوری 2010ء کے مضمون ”مسیح کے سچے خادم بنیں“، پیراگراف 18-21 پر سامعین سے باتچیت کریں۔ بہن بھائیوں سے پوچھیں کہ اُنہوں نے اِس مضمون سے کیا سیکھا ہے۔
10 منٹ: ”عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ۔“ سوال اور جواب۔ کلیسیا کے خدمتی نگہبان کا اِنٹرویو لیں۔ اگر کلیسیا کے علاقے میں ایسی جگہیں ہیں جہاں بہت سے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے تو خدمتی نگہبان سے پوچھیں کہ اِن جگہوں پر گواہی دینے کے حوالے سے کون سے بندوبست کیے گئے ہیں۔ پھر سامعین سے کہیں کہ وہ اِس سلسلے میں اپنے تجربے بتائیں۔
گیت نمبر 9 اور دُعا