رسالے کیسے پیش کریں؟
نومبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لیے تجویز
”بہت سے لوگ فرشتوں کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔ کیا آپ بھی رکھتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] فرشتے بہت طاقتور ہیں لیکن آپ کے خیال میں کیا وہ ہماری کوئی مدد کر سکتے ہیں؟ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ آجکل وہ ایک ایسے کام کی نگرانی کر رہے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔“ پھر اکتوبر-دسمبر کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کو دِکھائیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دیے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور کمازکم ایک آیت پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی اکتوبر-دسمبر
”ہم مانتے ہیں کہ خدا سب کچھ کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ آجکل دُنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اُس کا ذمےدار خدا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر یعقوب 1:13 کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ نیک لوگوں پر مصیبتیں کیوں آتی ہیں اور خدا بُرائی اور تکلیفوں کو کیسے ختم کرے گا۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ اُن کے مالک اُن سے حد سے زیادہ کام لیتے ہیں۔ وہ ہر وقت کام کے دباؤ میں رہتے ہیں اور اُنہیں اِس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے لوگوں مسلسل تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اِس کی وجہ سے بہت سی نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔ آپ کے خیال میں اِس صورتحال سے بچنے کے لیے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] خدا کے کلام میں درج اِس بات پر غور کرنا فائدہمند ہو سکتا ہے۔ [واعظ 4:6 کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں چار ایسی باتیں بتائی گئی ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اِس صورتحال کو بہتر بنا سکتے اور ہر وقت کی تھکن سے بچ سکتے ہیں۔“