یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏14 ص.‏ 3
  • مُنادی کے دوران jw.org کو اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کے دوران jw.org کو اِستعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • ہماری باضابطہ ویب‌سائٹ—‏ہمارے اور دوسروں کے فائدے کے لئے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ہماری ویب‌سائٹ کے ذریعے لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏
    ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏
  • کیا آپ گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2018ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 9/‏14 ص.‏ 3

مُنادی کے دوران jw.org کو اِستعمال کریں

ہماری ویب‌سائٹ ”‏زمین کی اِنتہا تک“‏ خوش‌خبری پھیلانے کا بہت  مؤثر ذریعہ ہے۔ (‏اعما 1:‏8‏)‏ لیکن زیادہ‌تر لوگوں کو ہماری ویب‌سائٹ jw.org کا تبھی پتہ چلتا ہے جب ہمارا کوئی مبشر اُنہیں اِس کے بارے میں بتاتا ہے۔‏

ایک سفری نگہبان نے اپنے فون پر ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ ڈاؤن‌لوڈ کر رکھی ہے اور اُنہیں جب بھی موقع ملتا ہے، وہ اِسے دوسروں کو دِکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر جب وہ گھر گھر مُنادی کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں:‏ ”‏مَیں لوگوں سے مل کر اُنہیں یہ بتا رہا ہوں کہ وہ زندگی کے تین اہم سوالوں کے جواب کیسے حاصل کر سکتے ہیں جیسے کہ دُنیا میں اِتنے مسئلے کیوں ہیں؟ خدا اِنہیں کیسے حل کرے گا؟ اور جب تک ایسا نہیں ہوتا، ہم اِن سے کیسے نپٹ سکتے ہیں؟ اِس چھوٹی سی ویڈیو میں اِن سوالوں کے جواب دیے گئے ہیں۔“‏ اِس کے بعد وہ ویڈیو چلاتے ہیں اور صاحبِ‌خانہ کے تاثرات کو دیکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو اِتنی  دلچسپ ہے کہ بہت سے لوگ اِس سے ایک پَل کے لیے بھی نظر نہیں ہٹاتے۔ پھر سفری نگہبان کہتے ہیں:‏ ”‏آپ نے ابھی ابھی سنا کہ آپ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے آن‌لائن درخواست کر سکتے ہیں۔ لیکن مَیں آپ کو ابھی یہ دِکھا سکتا ہوں کہ ہم بائبل کا مطالعہ کیسے کراتے ہیں۔“‏ اگر صاحبِ‌خانہ راضی ہو جاتا ہے تو وہ اُسے دِکھاتے ہیں کہ ہم کتاب خوش‌خبری کے ذریعے مطالعہ کیسے کراتے ہیں۔ لیکن اگر اُس کے پاس وقت نہیں ہوتا تو سفری نگہبان یہ بندوبست بناتے ہیں کہ وہ اگلی ملاقات پر اُسے دِکھائیں گے کہ مطالعہ کیسے کرایا جاتا ہے۔ پھر جب وہ تھوڑا وقفہ لینے کے لیے کسی ہوٹل میں کافی پینے جاتے ہیں تو وہ اپنے پاس بیٹھے ہوئے شخص کے ساتھ بات‌چیت شروع کرتے ہیں اور پھر اُس کی توجہ ویڈیو پر دِلاتے ہیں۔ کیا آپ بھی مُنادی کے دوران ہماری ویب‌سائٹ jw.org کو بھرپور اِستعمال کر رہے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں