یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 نومبر ص.‏ 3
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏واپسی ملاقات کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏واپسی ملاقات کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دوبارہ ملاقات کی بنیاد ڈالیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏واپسی ملاقات کے لیے بنیاد ڈالیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے تیاری کی اہمیت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • حصہ ۱۱:‏ واپسی ملاقاتیں کرنے میں نئے مبشر کی مدد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 نومبر ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏واپسی ملاقات کریں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں واپسی ملاقات کریں یہ مہارت پیدا کرنا کیوں ضروری ہے؟‏ بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی لینے والے بہت سے لوگ خدا کے بارے میں سچائی سیکھنا چاہتے ہیں۔ (‏یسع 55:‏6‏)‏ ہمیں ایسے لوگوں کے پاس بار بار جانا چاہیے تاکہ ہم اُنہیں آہستہ آہستہ یہوواہ خدا کے متعلق سکھا سکیں۔ لوگوں کی مشکلات فرق فرق ہوتی ہیں اِس لیے پاک کلام کے پیغام میں اُن کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہمیں مختلف طریقے اِستعمال کرنے پڑیں گے۔ اگر ہم مؤثر طریقے سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں تو ہمیں (‏1)‏ اچھی تیاری کرنی ہوگی، (‏2)‏ یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اُن سے کیا بات کریں گے اور (‏3)‏ اِس مقصد سے اُن کے پاس جانا ہوگا کہ ہم اُنہیں بائبل کورس شروع کرائیں۔‏

ایک بہن واپسی ملاقات کے لیے تیاری کر رہی ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

دو بہنیں واپسی ملاقات کر رہی ہیں اور ایک ویڈیو دِکھا رہی ہیں۔‏
  • جلد سے جلد واپسی ملاقات کریں۔—‏متی 13:‏19‏۔‏

  • دوستانہ انداز میں اور احترام سے بات کریں۔ گھبرائیں نہیں بلکہ پُرسکون رہیں۔‏

  • اچھی طرح سلام دُعا کریں۔ اُس شخص کا نام اِستعمال کریں۔ اُسے یاد دِلائیں کہ آپ اُس سے دوبارہ ملنے کیوں آئے ہیں۔ شاید آپ اُس کے سوال کا جواب دینے، اُسے نیا رسالہ دینے، ہماری ویب‌سائٹ دِکھانے، ہماری کوئی ویڈیو دِکھانے یا پھر یہ بتانے گئے ہوں کہ ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں۔ اگر وہ شخص کسی اَور موضوع میں دلچسپی ظاہر کرے تو پھر اُس موضوع کے مطابق بات کریں۔—‏فل 2:‏4‏۔‏

  • اُس کے دل میں سچائی کا جو بیج بویا گیا ہے، اُسے پانی دینے کے لیے پاک کلام سے کوئی آیت دِکھائیں اور اگر مناسب ہو تو ہماری کوئی کتاب یا رسالہ دیں۔ (‏1-‏کُر 3:‏6‏)‏ اُس کے ساتھ جان پہچان بڑھانے کی کوشش کریں۔‏

  • اگلی ملاقات کی بنیاد ڈالیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں