یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏14 ص.‏ 2-‏4
  • اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگوں کو نظرانداز نہ کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگوں کو نظرانداز نہ کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • تنہا تو رہتے ہیں مگر بُھلائے نہیں جاتے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • زیادہ بائبل مطالعوں کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 6/‏14 ص.‏ 2-‏4

اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگوں کو نظرانداز نہ کریں

1.‏ اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگوں کو خوش‌خبری سنانا اہم کیوں ہے؟‏

1 بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ (‏واعظ 12:‏1-‏7‏)‏ کچھ عمررسیدہ لوگ نرسنگ ہوم یا اولڈ ہوم میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہم گھرگھر مُنادی کے دوران اُن سے نہیں مل سکتے۔ یہ صورتحال ایسے علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں ماں‌باپ بڑھاپے میں اپنے بچوں یا رشتے‌داروں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اِن لوگوں کے لیے چلنا پھرنا مشکل ہو یا اِن کی یادداشت کمزور ہو لیکن پھر بھی یہ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے اور اُس کی قربت میں آنے کے قابل ہیں۔ ہم اِن لوگوں کو ”‏مبارک اُمید“‏ کے بارے میں بتانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟—‏طط 2:‏13‏۔‏

2.‏ اولڈ ہومز کا پتہ کیسے تلاش کِیا جا سکتا ہے؟‏

2 اِبتدائی قدم:‏ فون ڈائریکٹری یا اِنٹرنیٹ کے ذریعے اولڈ ہومز کا پتہ تلاش کِیا جا سکتا ہے۔ خدمتی نگہبان اِس بات کا بندوبست کر سکتا ہے کہ کچھ لائق مبشر ہر اولڈ ہوم میں گواہی دینے کے لیے جائیں۔ اچھی منصوبہ‌بندی اور یہوواہ خدا پر بھروسا کرنے سے اِن جگہوں پر لوگوں کے ایک گروہ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کِیا جا سکتا ہے۔—‏امثا 21:‏5؛‏ 1-‏یوح 5:‏14، 15‏۔‏

3، 4.‏ (‏الف)‏ مطالعے کی پیشکش کرنے کے لیے ہمیں کس سے بات کرنی چاہیے؟ (‏ب)‏ ہم یہ پیشکش کیسے کر سکتے ہیں؟‏

3 جس طریقے سے آپ مطالعے کی پیشکش کریں گے، اُس کا اِنحصار اِس بات پر ہے کہ اولڈ ہوم کتنا بڑا ہے۔ اگر یہ بڑا ہے تو سب سے پہلے ریسیپشن یا اِستقبالیہ پر جائیں اور منتظم سے بات کرنے کی اِجازت مانگیں۔ اگر یہ چھوٹا ہے تو آپ براہِ‌راست مالک سے بات کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔‏

4 منتظم یا مالک کو بتائیں کہ آپ رضاکارانہ طور پر ایسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جنہیں بائبل کو پڑھنا اور اِس پر بات کرنا اچھا لگتا ہے۔ اُس سے پوچھیں کہ کیا یہاں ایسے عمررسیدہ لوگ رہتے ہیں جو ہر ہفتے 30 منٹ کے لیے ایک گروہ کے ساتھ مل کر بائبل پر بات کرنا چاہتے ہوں؟ مطالعے کے لیے طرح‌طرح کی کتابیں یا بروشر اِستعمال کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کتاب پاک کلام کی سچی کہانیاں اور عظیم‌ترین انسان جو کبھی ہو گزرا اِس طرح کے مطالعے کے لیے بہت مؤثر ہوتی ہیں۔ آپ منتظم کو یہ کتابیں دِکھا سکتے ہیں۔ اُس کے ساتھ مطالعے کا دن، وقت اور جگہ طے کریں۔ اِس کی تفصیلات عموماً اولڈ ہوم کے نوٹس بورڈ پر لگا دی جاتی ہیں۔ اُسے یہ بتانے سے نہ ہچکچائیں کہ آپ یہوواہ کے گواہ ہیں۔ لیکن اِس کے ساتھ‌ساتھ اُسے یہ بھی بتائیں کہ آپ عبادت کرانے نہیں آئیں گے بلکہ بائبل سے تعلیم دینے آئیں گے۔‏

5.‏ آپ مطالعے کو خوش‌گوار اور فائدہ‌مند کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

5 مطالعے کا طریقہ:‏ صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں کہ آپ مطالعہ کیسے کرائیں گے۔ آپ جس کتاب یا بروشر کو مطالعے کے لیے اِستعمال کریں گے، اُسے کافی تعداد میں لے کر آئیں اور مطالعے کے بعد اِنہیں واپس لے لیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے آپ کو بڑی لکھائی والی کاپیاں بنا کر لانی پڑیں۔ پیراگراف پڑھیں اور سوال پوچھیں۔ آپ کسی سے بھی پیراگراف یا آیتیں پڑھنے کو کہہ سکتے ہیں۔ مطالعے کے دوران ماحول کو خوش‌گوار اور دوستانہ رکھیں۔ منتظم کی اِجازت سے آپ کبھی‌کبھار ہماری کچھ ایسی ویڈیوز بھی دِکھا سکتے ہیں جن سے بائبل پر ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ اگر صورتحال اِجازت دے تو آپ شروع اور آخر میں مختصر سی دُعا بھی کر سکتے ہیں۔ کچھ مبشر تو گروپ کے ساتھ مل کر ہمارے گیت بھی گاتے ہیں۔‏

6.‏ اگر گروپ میں ایک شخص کسی نکتے پر اِعتراض کرتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

6 اگر گروپ میں ایک شخص کسی نکتے پر اِعتراض کرتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ جواب دیتے وقت سمجھ‌داری سے کام لیں۔ (‏کل 4:‏6‏)‏ شاید آپ اُسے مختصراً ایک آیت دِکھا سکتے ہیں جس سے اُس کے اِعتراض کا جواب مل سکتا ہے۔ اگر آپ کو یہ مناسب نہیں لگتا تو اُس سے کہیں کہ آپ مطالعے کے بعد اکیلے میں اُس کے ساتھ اِس بارے میں بات کریں گے۔‏

7.‏ اگر ایک شخص سوال پوچھتا ہے یا اَور سیکھنا چاہتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

7 ہو سکتا ہے کہ ایک شخص بس سوال پوچھے یا اَور سیکھنا چاہے۔ ایک بہن ایسی صورت میں یوں جواب دیتی ہے:‏ ”‏یہ بہت اچھا سوال ہے۔ کیا مَیں مطالعے کے آخر میں آپ کو اِس کا جواب دے سکتی ہوں؟“‏ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک شخص دلچسپی دِکھاتا ہے تو اُس کے ساتھ الگ سے مطالعہ شروع کِیا جا سکتا ہے۔‏

8.‏ گروپ کے ساتھ مطالعے اور کسی ایک شخص کے ساتھ مطالعے کی رپورٹ کیسے دی جانی چاہیے؟‏

8 جو مبشر مطالعے کی پیشوائی کرتے ہیں، بہتر ہے کہ وہی ہر بار جائیں تاکہ لوگ اُن سے اچھی طرح واقف ہو جائیں۔ جو مبشر مطالعے میں حصہ لیتے ہیں، وہ بھی اُس وقت کو اپنی رپورٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ مطالعے کی پیشوائی کرنے والا مبشر ہر بار ایک واپسی ملاقات اور مہینے کے آخر میں ایک بائبل کے مطالعے کی رپورٹ دے سکتا ہے۔ اگر کسی شخص کے ساتھ الگ سے بائبل کا مطالعہ شروع کِیا جاتا ہے تو اُس کی الگ سے رپورٹ دی جا سکتی ہے۔‏

9، 10.‏ اِس کام کے لیے کن خوبیوں کی ضرورت ہے؟ اِس کی وجہ بتائیں۔‏

9 مطالعہ جاری رکھیں:‏ بہتر ہے کہ آپ مطالعے کا دن اور وقت نہ بدلیں۔ اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگ اور وہاں کا عملہ آپ سے اِس بات کی توقع کرتے ہیں کہ آپ باقاعدگی سے آئیں اور مطالعے کو وقت پر شروع اور ختم کریں۔ (‏متی 5:‏37‏)‏ اِس لیے آپ کو منظم اور قابلِ‌بھروسا ہونا چاہیے۔ دیکھا گیا ہے کہ جب دو لائق مبشر مطالعے کی پیشوائی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں تو اِس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ (‏واعظ 4:‏9، 10‏)‏ اگر اولڈ ہوم بہت بڑا ہو تو شاید اَور بھی مبشروں کی ضرورت ہو۔‏

10 یہ بھی بہت ضروری ہے کہ آپ مطالعہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ اچھی طرح سے ملیں اور اُن میں دلچسپی لیں۔ (‏فل 2:‏4‏)‏ جب آپ پہلی بار مطالعہ کرانے جاتے ہیں تو گروہ کے ہر شخص کے ساتھ جان پہچان پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ ہر شخص کا نام لکھ لیں اور کوشش کریں کہ آپ کو اگلی بار اُن سب کے نام یاد ہوں۔ اگر آپ صبر اور ہمدردی ظاہر کرتے ہیں تو گروپ کے سب لوگ شوق سے مطالعے کے لیے آئیں گے۔‏

11.‏ مطالعے کی پیشوائی کرنے والے مبشر اولڈ ہوم کے عملے اور وہاں رہنے والے لوگوں کے رشتے‌داروں کا احترام کیسے کر سکتے ہیں؟‏

11 یہ بھی بہت ضروری ہے کہ آپ اولڈ ہوم کے عملے اور وہاں رہنے والے لوگوں کے رشتے‌داروں کا احترام کریں اور اُن کا لحاظ رکھیں۔ اگر مطالعے کا دن اور وقت طے ہو گیا ہے تو اچھا ہے کہ آپ منتظم سے بات کیے بغیر اِسے تبدیل نہ کریں۔ کبھی‌کبھار اُس سے پوچھیں کہ کیا مطالعے کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے پاس کوئی تجویز ہے؟ اگر مطالعے کے دوران کسی شخص کا کوئی رشتے‌دار ملنے آتا ہے تو اُس سے بات کرنے کے لیے وقت نکالیں۔ اُسے بتائیں کہ ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعے کیوں کرتے ہیں اور اُسے اِس بات کا یقین دِلائیں کہ آپ اُس کے رشتے‌دار کی فکر رکھتے ہیں۔ اُسے مطالعے میں شامل ہونے کی دعوت بھی دیں۔‏

12، 13.‏ اولڈ ہوم میں گواہی دینے کے فائدوں کے سلسلے میں کچھ تجربے بتائیں۔‏

12 نتیجے:‏ مختلف سفری نگہبانوں اور کلیسیاؤں نے بتایا ہے کہ اِس طریقے سے گواہی دینے کے بہت اچھے نتیجے نکلتے ہیں۔ ایک اولڈ ہوم میں پہلے مطالعے پر تقریباً 20 لوگ آئے۔ اِس کے نتیجے میں چھ لوگوں کے ساتھ الگ سے بائبل کا مطالعہ شروع کِیا گیا۔ اِن میں سے ایک نے بپتسمہ لے لیا۔ ایک اَور اولڈ ہوم میں ایک 85 سالہ عورت مطالعہ کرنے کی وجہ سے اِجلاسوں پر جانے لگی اور اُس نے بپتسمہ لینے کی خواہش کا اِظہار کِیا۔ جب ایک اولڈ ہوم کے عملے نے مطالعے کے بندوبست کو ختم کرنے کا فیصلہ کِیا تو وہاں رہنے والے لوگوں نے منتظم سے اِس کی شکایت کی۔ اِس لیے مطالعہ دوبارہ شروع کِیا گیا اور 25 سے 30 لوگ اِس میں شامل ہوئے۔‏

13 جب ہم اولڈ ہومز میں رہنے والے لوگوں کے لیے محبت ظاہر کرتے ہیں تو دوسرے لوگ بھی اِس سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اولڈ ہوم کا عملہ بھی مطالعے میں شامل ہو جاتا ہے۔ اِس کام کے ذریعے اُس علاقے کے لوگوں کو بھی بہت اچھی گواہی ملتی ہے۔ (‏1-‏پطر 2:‏12‏)‏ جب ایک اولڈ ہوم کے منتظم کو بتایا گیا کہ ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیوں کرتے ہیں تو اُس نے کہا:‏ ”‏آپ پہلے کیوں نہیں آئے؟ آپ اِسے کب شروع کر سکتے ہیں؟“‏ ایک اَور منتظم نے لکھا:‏ ”‏مطالعے کا یہ بندوبست ہمارے علاقے کے ہر اولڈ ہوم میں ہونا چاہیے۔ یہوواہ کے گواہوں کے اِس مُفت بندوبست سے سب کو فائدہ ہوتا ہے۔“‏ ملک ہوائی میں ایک اولڈ ہوم نے یہوواہ کے گواہوں کو ایک تمغہ دیا جس پر لکھا تھا کہ اُن کی ”‏خدمات انمول ہیں۔“‏

14.‏ ہمیں اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگوں کو خوش‌خبری سنانے کی کوشش کیوں کرنی چاہیے؟‏

14 یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ عمررسیدہ لوگ بھی اُس کی حمد کریں۔ (‏زبور 148:‏12، 13‏)‏ اِس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اولڈ ہومز میں رہتے ہیں۔ کیا آپ کے علاقے میں اولڈ ہومز ہیں جہاں جا کر آپ عمررسیدہ لوگوں کو خوش‌خبری سنا سکتے ہیں؟ کلیسیا کے بزرگوں کی رہنمائی اور اولڈ ہوم کے منتظم کے تعاون سے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ لہٰذا یہوواہ خدا کی طرح عمررسیدہ لوگوں کو نظرانداز نہ کریں۔—‏زبور 71:‏9،‏ 18‏۔‏

اولڈ ہوم میں بائبل کا مطالعہ

  • جیسے ہی آپ اولڈ ہوم میں مطالعہ کرانے کے لیے پہنچتے ہیں، ریسیپشن اور منتظم کو بتائیں کہ آپ آ گئے ہیں۔‏

  • آپ جس کتاب یا بروشر کو مطالعے کے لیے اِستعمال کر رہے ہیں، اُسے کافی تعداد میں اور صاف‌ستھرے بیگ میں لے کر آئیں اور مطالعے کے بعد اِنہیں واپس لے لیں۔‏

  • مطالعے کے دوران ماحول کو خوش‌گوار اور دوستانہ رکھیں۔ لوگوں کے نام یاد رکھیں۔‏

  • پیراگرافوں پر ایک‌ایک کرکے بات کریں۔‏

  • آسان اور چھوٹے سوال پوچھیں اور جب لوگ جواب دیتے ہیں تو اُن کو داد دیں۔‏

  • اگر ایک شخص کوئی اِعتراض اُٹھاتا ہے یا کوئی ذاتی سوال پوچھتا ہے تو اُسے مطالعے کے بعد الگ سے جواب دیں۔‏

  • اگر عملے یا رشتے‌داروں میں سے کوئی سوال پوچھتا ہے تو اُسے سادہ اور واضح جواب دیں۔‏

  • اگر آپ کو اولڈ ہوم میں رہنے والے لوگوں، اُن کے رشتے‌داروں یا عملے کے ساتھ الگ سے بائبل کا مطالعہ کرنے کا موقع ملے تو اُسے ہاتھ سے جانے نہ دیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں