گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—باتچیت کا آغاز کرنے کے لیے تیاری کریں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ اگر ہمارے شروع کے الفاظ سے صاحبِخانہ میں دلچسپی پیدا نہیں ہوتی تو ہو سکتا ہے کہ وہ فوراً ہماری بات کاٹ دے اور ہمیں گواہی دینے کا موقع نہ دے۔ بہت سے مبشروں نے دیکھا ہے کہ مؤثر طریقے سے باتچیت کا آغاز کرنا نہایت اہم ہے۔ بادشاہتی خدمتگزاری اور کتابچے بائبل مباحثے میں جو تجاویز دی گئی ہیں، اِن میں اکثر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہم باتچیت کیسے شروع کر سکتے ہیں۔ یہ اِس لیے ہے تاکہ ہم شروع کے الفاظ کو صورتحال کے مطابق ڈھال سکیں۔ اگر اِن تجاویز میں باتچیت کے پہلے الفاظ بتائے بھی گئے ہیں پھر بھی ہم اِن کو اپنے الفاظ میں ڈھال سکتے ہیں یا اِنہیں بدل سکتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں پہلے سے تیاری کرنی چاہیے کہ ہم باتچیت کے شروع میں کیا کہیں گے۔ پھر جب صاحبِخانہ دروازے پر آتا ہے تو ہم محض وہ بات نہیں کہیں گے جو اُس وقت ہمارے ذہن میں آئے گی بلکہ ہم مؤثر طریقے سے گواہی دے سکیں گے۔—امثا ۱۵:۲۸۔
اِس مہینے یہ کریں:
خاندانی عبادت کے دوران کچھ دیر کے لیے تیاری کریں کہ آپ مُنادی میں باتچیت کا آغاز کیسے کریں گے اور پھر اِس کی مشق کریں۔
مُنادی کے دوران دوسرے مبشروں کو بتائیں کہ آپ باتچیت کو کیسے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ (امثا ۲۷:۱۷) اگر آپ کے شروع کے الفاظ اِتنے مؤثر ثابت نہیں ہوں گے تو اِنہیں بدلیں۔