مُنادی کے کام کے لئے مؤثر سلسلہوار مضامین
۱. مضامین کے سلسلے ”یہوواہ کے گواہوں سے باتچیت“ کے کونسے دو مقصد ہیں؟
۱ اکثر مینارِنگہبانی کے عوامی شمارے میں مضامین کا سلسلہ ”یہوواہ کے گواہوں سے باتچیت“ شائع ہوتا ہے۔ مضامین کے اِس سلسلے کے دو مقصد ہیں۔ ایک یہ کہ بائبل کی تعلیمات کو دلکش انداز میں پیش کِیا جائے اور دوسرا یہ کہ ہم سیکھ سکیں کہ ہم لوگوں سے مختلف موضوعات کے بارے میں مہارت سے کیسے بات کر سکتے ہیں۔ (۱-پطر ۳:۱۵) ہم اِن مضامین کو اچھی طرح سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
۲. ہم مضامین کے اِس سلسلے کو مُنادی کے کام میں کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
۲ اِنہیں مُنادی میں اِستعمال کریں: آپ مینارِنگہبانی کے کچھ ایسے شمارے سنبھال کر رکھ سکتے ہیں جن میں اِس سلسلے کے مضامین شائع ہوئے ہیں۔ جب کوئی صاحبِخانہ، دلچسپی رکھنے والا شخص یا بائبل کا مطالعہ کرنے والا شخص کوئی ایسا سوال پوچھتا ہے یا اِعتراض اُٹھاتا ہے جس پر اِس سلسلے کے کسی مضمون میں بات کی گئی ہے تو اُسے مینارِنگہبانی کا وہ شمارہ دیں جس میں یہ مضمون شائع ہوا ہے۔ پھر اُسے بتائیں کہ اگر وہ چاہے تو آپ اُس کے ساتھ مل کر اِس مضمون پر بات کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس وہ شمارہ نہیں ہے جس میں یہ مضمون شائع ہوا ہے تو آپ اِسے jw.org سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
۳. ہم صاحبِخانہ کے ساتھ اِن مضامین پر کیسے بات کر سکتے ہیں؟
۳ آپ کسی شخص کے ساتھ اِن مضامین پر کیسے بات کر سکتے ہیں؟ کچھ مبشر خود یہوواہ کے گواہ والے جملے پڑھتے ہیں اور سوال پوچھنے والے شخص سے کہتے ہیں کہ وہ صاحبِخانہ والے جملے پڑھے۔ یہ طریقہ بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اِس کے ذریعے اُس شخص کو ہمارے عقیدوں کے بارے میں اِس طرح سے جاننے کا موقع ملتا ہے کہ اُسے بُرا نہیں لگتا۔—است ۳۲:۲۔
۴. ہم اِن مضامین کے ذریعے اپنی تربیت کیسے کر سکتے ہیں؟
۴ اپنی اور دوسروں کی تربیت کریں: جب آپ اِن مضامین کو پڑھتے ہیں تو اِن میں دی گئی آیتوں، مثالوں اور دلیلوں پر غور کریں۔ یہ بھی دیکھیں کہ مضمون کو کس انداز میں لکھا گیا ہے۔ اور پھر مُنادی کے دوران اِسی طریقے سے لوگوں کو گواہی دینے کی کوشش کریں۔ (امثا ۱:۵؛ ۹:۹) ایک بہن نے کہا: ”اِن مضامین کو پڑھتے وقت مجھے ایسا لگتا ہے جیسے مَیں ایک ایسے تجربہکار پہلکار سے تربیت حاصل کر رہی ہوں جسے ہمیشہ پتہ ہوتا ہے کہ اُسے کب کیا کہنا ہے۔“
۵. ہم اُن لوگوں کو مُنادی کے کام کے لئے تربیت کیسے دے سکتے ہیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں؟
۵ آپ اِن مضامین کے ذریعے اُن لوگوں کو بھی مُنادی کے کام کے لئے تربیت دے سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اُس کے ساتھ مل کر مضمون کو پڑھیں اور اُس سے کہیں کہ وہ مبشر والا کردار ادا کرے۔ اِس طرح وہ اِس بات کی مشق کر سکے گا کہ وہ لوگوں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں مہارت سے کیسے بتا سکتا ہے۔ (کل ۴:۶) واقعی یہوواہ خدا دیگر طریقوں کے ساتھساتھ اِن مضامین کے ذریعے سے بھی ہماری مدد کر رہا ہے تاکہ ہم ”اپنی خدمت کو پورا“ کر سکیں۔—۲-تیم ۴:۵۔