یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏13 ص.‏ 1
  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏ہوسیع

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏ہوسیع
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ہوسیع کی نبوّت کی مدد سے خدا کیساتھ ساتھ چلیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ہوسیع کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • خدا کیساتھ ساتھ چلیں اور اچھا انجام پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ‏”‏یہوواہ کی راہیں راست ہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 11/‏13 ص.‏ 1

نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏ہوسیع

۱.‏ یہوواہ خدا کی نعمتوں اور رحم پر غور کرنے سے ایک شخص کے ذہن میں کون‌سا سوال اُٹھ سکتا ہے؟‏

۱ ”‏مَیں یہوواہ خدا کے لئے کون‌سی قربانیاں دینے کو تیار ہوں؟“‏ شاید آپ کے ذہن میں یہ سوال اُس وقت اُٹھا ہو جب آپ نے یہوواہ خدا کے رحم اور اُس کی نعمتوں پر غور کِیا۔ (‏زبور ۱۰۳:‏۲-‏۴؛‏ ۱۱۶:‏۱۲‏)‏ اِس سلسلے میں ہوسیع نبی نے ہمارے لئے بہت اچھی مثال قائم کی۔ اُنہوں نے خوشی سے یہوواہ خدا کا حکم مانا حالانکہ ایسا کرنے کے لئے اُنہیں بہت بڑی قربانی دینی پڑی۔ ہم ہوسیع کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ ہم مشکل حالات میں بھی مُنادی کا کام جاری رکھنے کے سلسلے میں ہوسیع نبی سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

۲ مشکل حالات میں بھی مُنادی کا کام جاری رکھیں:‏ ہوسیع کا پیغام خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے تھا جو دس قبیلوں پر مشتمل اِسرائیل کی سلطنت میں رہ رہے تھے۔ اِس سلطنت میں یہوواہ خدا کی عبادت کا نام‌ونشان تقریباً مٹ ہی گیا تھا۔ بادشاہ یربعام دوم نے ایسے کام کئے جو یہوواہ خدا کی نظر میں بُرے تھے۔ اُنہوں نے ملک میں بچھڑے کی پرستش کو بھی جاری رکھا جسے بادشاہ یربعام اوّل نے شروع کِیا تھا۔ (‏۲-‏سلا ۱۴:‏۲۳، ۲۴‏)‏ اُن کے بعد جو بادشاہ آئے، وہ بھی تب تک یہوواہ خدا کے حکموں کو توڑتے رہے جب تک یہ ملک ۷۴۰ قبل‌ازمسیح میں تباہ نہیں ہو گیا۔ حالانکہ ملک میں جھوٹی پرستش بہت عام تھی پھر بھی ہوسیع نبی تقریباً ۵۹ سال تک لوگوں کو یہوواہ خدا کا پیغام سناتے رہے۔ کیا ہم بھی لوگوں کی مخالفت اور بے‌حسی کے باوجود اُنہیں یہوواہ خدا کا پیغام سناتے رہیں گے؟—‏۲-‏تیم ۴:‏۲‏۔‏

۳.‏ ہوسیع نبی نے اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ کیا، اُس سے یہوواہ خدا کے رحم کی عکاسی کیسے ہوتی ہے؟‏

۳ یہوواہ خدا کے رحم کو یاد رکھیں:‏ یہوواہ خدا نے ہوسیع کو ہدایت دی کہ وہ اپنے لئے ایک ”‏بدکار بیوی“‏ لائیں۔ (‏ہوس ۱:‏۲)‏ اُن کی بیوی جمر سے اُن کا ایک بیٹا پیدا ہوا لیکن بعد میں جمر نے جن دو بچوں کو جنم دیا، شاید وہ ناجائز تھے۔ اِس کے باوجود ہوسیع اپنی بیوی کو معاف کرنے کو تیار ہو گئے۔ یہ اِس بات کی عکاسی تھی کہ یہوواہ خدا نے بھی اُن اِسرائیلیوں کو معاف کر دیا ہے جنہوں نے اپنے گُناہوں سے توبہ کر لی ہے۔ (‏ہوس ۳:‏۱؛‏ روم ۹:‏۲۲-‏۲۶‏)‏ کیا ہم اپنی پسند ناپسند کو ایک طرف رکھ کر سب لوگوں کو یہوواہ خدا کے رحم کے بارے میں بتاتے ہیں؟—‏۱-‏کر ۹:‏۱۹-‏۲۳‏۔‏

۴.‏ ہم یہوواہ خدا کے لئے کون‌سی قربانیاں دے سکتے ہیں؟‏

۴ یہوواہ خدا کے کچھ خادموں کے پاس دُنیا میں کامیابی حاصل کرنے کا موقع تھا۔ لیکن اُنہوں نے اِس موقعے کو ٹھکرا دیا تاکہ وہ مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کر سکیں۔ دیگر نے شادی نہ کرنے یا بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کِیا تاکہ وہ مُنادی کے کام کو فروغ دے سکیں۔ ہوسیع کی زندگی پر غور کرنے کے بعد شاید ہم سوچیں کہ ”‏جو کچھ ہوسیع نے کِیا، وہ مَیں نہیں کر سکتا۔“‏ لیکن جب ہم یہوواہ خدا کی رحمت کی قدر کرتے ہیں اور طاقت حاصل کرنے کے لئے پاک روح پر بھروسا کرتے ہیں تو یہوواہ خدا ہوسیع نبی کی طرح ہم سے بھی ایسے کام کرا سکتا ہے جو شاید ہمیں بہت مشکل لگیں۔—‏متی ۱۹:‏۲۶؛‏ فل ۲:‏۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں