۹ ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۹ ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۳۱ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۴، پ. ۱۵-۱۹؛ ص. ۱۶۷پر بکس (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱۰-۱۶ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: ۱-کرنتھیوں ۱۴:۷-۲۵ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: ایک گنہگار شخص یہوواہ خدا کی ناراضگی کیسے دُور کر سکتا ہے؟ —۲-توا ۳۳:۱۲، ۱۳؛ یسع ۵۵:۶، ۷۔ (۵ منٹ)
نمبر ۳: لوگوں سے نہ ڈریں—عظیم اُستاد، باب ۳۰ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱ منٹ: نوجوانو! آپ اپنی زندگی کیساتھ کیا کرینگے؟—حصہ ۱۔ پرچہ نوجوانو! آپ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کریں گے؟ کے پیراگراف ۱-۹ پر مبنی تقریر۔ اُن نوجوانوں کو داد دیں جو اپنی زندگی میں یہوواہ خدا کی خدمت کو پہلا درجہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۱۰ منٹ: خوشخبری بروشر کو اِستعمال کرنے کے سلسلے میں تجربے۔ سامعین سے باتچیت۔ سامعین سے پوچھیں کہ جب اُنہوں نے خوشخبری بروشر کے ذریعے بائبل کے مطالعے شروع کئے تو اُنہیں کونسے اچھے تجربات حاصل ہوئے۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ اِس بروشر کو ایک ایسے شخص کے ساتھ دوبارہ ملاقات کرتے وقت کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے جس نے ہمارے رسالے قبول کئے تھے۔—مارچ ۲۰۱۳ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱۳ کو دیکھیں۔
۱۰ منٹ: ”نبیوں کی مثال پر عمل کریں—عاموس۔“ سوال اور جواب۔
گیت نمبر ۴۴ اور دُعا