اعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: اگست: خدا کی طرف سے خوشخبری یا پھر اِن بروشروں میں سے ایک: خدا کی سنیں یا خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں۔ ستمبر اور اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! نومبر: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں یا پھر وہ پرچے جو کلیسیا میں موجود ہیں۔
◼ ۱۱ نومبر ۲۰۱۳ء سے شروع ہونے والے ہفتے سے ہم کلیسیائی بائبل مطالعے کے دوران بروشر کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟ کا مطالعہ کریں گے۔ اِس کے بعد ۲۰ جنوری ۲۰۱۴ء سے شروع ہونے والے ہفتے سے ہم کتاب پاک کلام کی سچی کہانیاں کا مطالعہ کریں گے۔ (اِس کتاب کا نیا ایڈیشن ۲۰۱۲ء میں شائع ہوا تھا اور اِس میں کہانیوں کے بارے میں سوال بھی دئے گئے ہیں۔) جن کلیسیاؤں میں یہ کتاب موجود نہیں ہے اُنہیں جلد از جلد اِسے منگوا لینا چاہئے۔
◼ ستمبر سے حلقے کے نگہبان کی عوامی تقریر کا موضوع ہوگا: ”محبت اور ایمان دُنیا پر کیسے غالب آتے ہیں؟“