پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے شروع کرنے کی حوصلہافزائی کریں
مبشروں کی حوصلہافزائی کی گئی تھی کہ وہ مئی ۲۰۱۱ء سے ہر مہینے کے پہلے ہفتے والے دن لوگوں کو بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کریں۔ اِس سلسلے میں مینارِنگہبانی کے عوامی شمارے میں مضمون ”پاک کلام سے متعلق سوالوجواب“ شائع ہوتا ہے۔ جو بھائی مہینے کے پہلے ہفتے والے دن مُنادی کے لئے اِجلاس میں پیشوائی کرتا ہے، اُسے بتانا چاہئے کہ اِس مضمون کے ذریعے بائبل کا مطالعہ کیسے شروع کِیا جا سکتا ہے اور اِس سلسلے میں اُسے ایک منظر دِکھانے کا بندوبست بھی کرنا چاہئے۔
بزرگ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ مہینے کے پہلے ہفتے والے دن بہنبھائی اپنے اپنے گروپ میں جمع ہوں گے یا پھر سب ایک ہی جگہ جمع ہوں گے مثلاً کنگڈمہال میں۔ لیکن اگر ایک سے زیادہ کلیسیائیں کنگڈمہال کو اِستعمال کرتی ہیں تو بزرگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اُنہیں مطالعے کی پیشکش کرنے کے لئے کوئی اَور دن مقرر نہیں کرنا چاہئے۔