مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں۲۶ اگست ۲۰۱۳ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں سوال پر بات کی جائے گی تاکہ آپ خدمتی سکول کی تیاری کرتے وقت اِس پر تحقیق کر سکیں۔
۱. لوگوں کے مُنہ سے اپنی تمجید سُن کر ہیرودیس بادشاہ نے جو ردِعمل دِکھایا، اُس سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (اعما ۱۲:۲۱-۲۳) [یکم جولائی، م۰۸ ۱۵/۵ ص. ۳۲، پ. ۷]
۲. مسیحی نوجوانوں کو تیمُتھیُس کی مثال پر غور کرنے اور اِس پر عمل کرنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ (اعما ۱۶:۱، ۲) [۸ جولائی، م۰۸ ۱۵/۵ ص. ۳۲، پ. ۱۰]
۳. اکوِلہ اور پرِسکِلّہ نے اپلّوس کی مدد کیسے کی؟ (اعما ۱۸:۲۴-۲۶) [۱۵ جولائی، م۱۰ ۱/۶ ص. ۱۵، پ. ۴]
۴. بائبل کی کن آیتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ کے گواہ مُنادی کے کام کو جاری رکھنے کے لئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں؟ (اعما ۲۵:۱۰-۱۲) [۲۲ جولائی، م۰۸ ۱۵/۵ ص. ۳۲، پ. ۱۵]
۵. روم میں نظربند ہونے کے باوجود پولسُ رسول کن طریقوں سے مُنادی کرتے رہے اور ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (اعما ۲۸:۱۷، ۲۳، ۳۰، ۳۱) [۲۹ جولائی، م۱۲ ۱/۱ ص. ۱۷، پ. ۲۱]
۶. کیا رومیوں ۱:۲۴-۳۲ آیات میں یہودیوں یا غیرقوموں کی بدچلنی کے بارے میں بتایا گیا ہے؟ [۵ اگست، م۰۸ ۱۵/۶ ص. ۲۹، پ. ۵]
۷. ”اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو مسیح یسوؔع میں ہے“ ایسے گُناہوں کی معافی کیسے ممکن ہوئی جو اُس کی موت سے ’پیشتر ہو چکے تھے‘؟ (روم ۳:۲۴، ۲۵) [۵ اگست، م۰۸ ۱۵/۶ ص. ۲۹، پ. ۶]
۸. جب ہم پریشان ہوتے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ کس بات کے لئے دُعا کریں تو ہم یہوواہ خدا کے کس بندوبست سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟ (روم ۸:۲۶، ۲۷) [۱۲ اگست، م۰۸ ۱۵/۶ ص. ۳۰، پ. ۱۰]
۹. اِصطلاح ”مسافرپروری میں لگے رہو“ کا کیا مطلب ہے؟ (روم ۱۲:۱۳) [۱۹ اگست، م۰۹ ۱/۱۰ ص. ۱۴، پ. ۱۲، ۱۳]
۱۰. پولسُ رسول کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ہم کیسے ”خداوند یسوؔع مسیح کو پہن“ سکتے ہیں؟ (روم ۱۳:۱۴) [۲۶ اگست، م۰۵ ۱/۱ ص. ۱۱، ۱۲، پ. ۲۰-۲۲]