سوالیبکس
◼ ایک غیربپتسمہیافتہ مبشر کو بپتسمہ لینے سے پہلے کس حد تک اِجلاسوں پر آنا اور مُنادی کے کام میں حصہ لینا چاہئے؟
بپتسمہ لینے کا فیصلہ ایک شخص کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ اِس لئے اُس کو بپتسمہ لینے سے پہلے یہ سمجھنا چاہئے کہ خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارنے میں کیا کچھ شامل ہے۔ اِس کے ساتھساتھ اُس کے کاموں سے ظاہر ہونا چاہئے کہ وہ خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
مسیحیوں کو یہ نصیحت کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں۔ اِس لئے ایک غیربپتسمہیافتہ مبشر کو اِجلاسوں پر آنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) عموماً اُس سے یہ توقع بھی کی جا سکتی ہے کہ وہ اِجلاسوں پر تبصرے دے۔ زیادہتر غیربپتسمہیافتہ مبشر مسیحی خدمتی سکول میں اپنا نام بھی لکھواتے ہیں حالانکہ بپتسمہ لینے کے لئے ایسا کرنا لازمی نہیں ہے۔
چونکہ مسیحیوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ بادشاہت کی مُنادی کریں اور شاگرد بنائیں اِس لئے غیربپتسمہیافتہ مبشر کو بپتسمہ لینے سے پہلے بھی باقاعدگی کے ساتھ مُنادی کے کام میں حصہ لینا چاہئے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰) اُسے بپتسمہ لینے سے پہلے کتنے مہینے تک مُنادی کرنی چاہئے؟ اُسے اِتنا وقت ضرور دیا جانا چاہئے کہ وہ یہ ثابت کر سکے کہ وہ ہر مہینے لگن سے مُنادی کے کام میں حصہ لے گا۔ لیکن یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ بپتسمہ لینے سے پہلے وہ کئی مہینوں تک مُنادی کرے۔ شاید اِس کے لئے چند مہینے کافی ہوں۔ اُسے ہر مہینے کتنے گھنٹوں کی رپورٹ ڈالنی چاہئے؟ اِس کے لئے کوئی اصول نہیں ہے۔ بزرگوں کو سمجھداری سے ہر غیربپتسمہیافتہ مبشر کی صورتحال پر غور کرنا چاہئے۔—لو ۲۱:۱-۴۔
جب بزرگ یا خادم (اگر کلیسیا میں بزرگ کم ہیں) کسی غیربپتسمہیافتہ مبشر سے بپتسمے کے سوال پوچھتے ہیں تو اُنہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہر مبشر ایک دوسرے فرق ہے اور اُنہیں سمجھداری سے اِس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا وہ مبشر بپتسمہ لے سکتا ہے یا نہیں۔ اُنہیں یہ دیکھنا چاہئے کہ آیا وہ مبشر واقعی یہوواہ کا گواہ بننا چاہتا ہے۔ اُنہیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ وہ مبشر اِجلاسوں اور مُنادی کے کام کو کتنا اہم سمجھتا ہے۔ بزرگ یہ جانتے ہیں کہ غیربپتسمہیافتہ مبشر روحانی طور پر اِتنا پُختہ نہیں ہوتا اور نہ ہی مُنادی کے کام میں ایک تجربہکار مبشر جیسی مہارت رکھتا ہے۔ اگر بزرگوں کو لگتا ہے کہ ایک مبشر ابھی بپتسمہ نہیں لے سکتا تو اُنہیں بڑے پیار سے اُس مبشر کو بائبل سے بتانا چاہئے کہ وہ بپتسمہ کیوں نہیں لے سکتا۔ اور پھر اُنہیں اُس مبشر کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ بپتسمہ لینے کے لائق ٹھہر سکے۔