یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏13 ص.‏ 4-‏6
  • عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے نئے بندوبست

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے نئے بندوبست
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا ایک نیا اور منفرد طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • عوامی جگہوں پر گواہی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی کے دوران وقت کا بہترین اِستعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 7/‏13 ص.‏ 4-‏6

عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے نئے بندوبست

۱.‏ پہلی صدی کے مسیحیوں نے ہمارے لئے کون‌سی مثال قائم کی؟‏

۱ پہلی صدی کے مسیحیوں نے صرف گھرگھر جا کر لوگوں کو گواہی نہیں دی تھی۔ وہ عوامی جگہوں پر بھی لوگوں کو گواہی دیتے تھے۔ (‏اعما ۲۰:‏​۲۰‏)‏ مثال کے طور پر وہ گواہی دینے کے لئے ہیکل میں جاتے تھے کیونکہ وہاں بہت سے لوگ آتے تھے۔ (‏اعما ۵:‏​۴۲‏)‏ جب پولس رسول اتھینے میں تھے تو وہ ہر روز بازار میں جا کر لوگوں کو گواہی دیتے تھے۔ (‏اعما ۱۷:‏​۱۷‏)‏ آج بھی ہم گھرگھر جا کر مُنادی کرتے ہیں کیونکہ یہ مُنادی کرنے کا سب سے اہم طریقہ ہے۔ لیکن ہم دوسری جگہوں پر بھی جا کر لوگوں کو گواہی دیتے ہیں، مثلاً پارکوں میں، کاروباری جگہوں پر وغیرہ۔ ہر مبشر کی حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ وہ عوامی جگہوں پر جا کر گواہی دے۔ لیکن اب دو ایسے بندوبست کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کچھ مبشر عوامی جگہوں پر اَور بھی زیادہ لوگوں کو گواہی دے سکتے ہیں۔‏

۲.‏ نومبر ۲۰۱۱ء سے کون‌سا بندوبست شروع کِیا گیا؟‏

۲ بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا بندوبست:‏ سن ۲۰۱۳ء کی ائیربُک کے صفحہ ۱۶ اور ۱۷ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر ۲۰۱۱ء سے نیو یارک میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا نیا بندوبست شروع کِیا گیا۔ میزوں اور پہیوں والے سٹینڈ پر پوسٹر لگائے گئے، اُن پر مختلف زبانوں میں کتابیں اور رسالے رکھے گئے اور اِن میزوں اور سٹینڈوں کو ایسی جگہ پر رکھا گیا جہاں سے ہر دن ہزاروں لوگ پیدل گزرتے ہیں۔ اِن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ایسے فلیٹوں میں رہتے ہیں جہاں اندر جانے کی اِجازت نہیں ہے اور ایسے لوگ بھی جو عام طور پر گھروں پر نہیں ملتے۔ گواہی دینے کے اِس بندوبست کے بہت اچھے نتیجے نکلے۔ پچھلے سال صرف ایک مہینے میں ۳۷۹۷ رسالے اور ۷۹۸۶ کتابیں پیش کی گئیں۔ بہت سے لوگوں نے بائبل کا مطالعہ کرنے کی درخواست کی۔ اِس بندوبست کا خاص مقصد یہ تھا کہ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کِیا جائے۔ اِس لئے جب بھی کوئی شخص بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے درخواست کرتا تو اُس کی درخواست کو فوراً اُس علاقے کی کلیسیا کو بھیج دیا جاتا جہاں وہ رہتا تھا۔‏

۳.‏ بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے کام کو کیسے فروغ دیا جا رہا ہے؟‏

۳ چونکہ یہ بندوبست بہت کامیاب ثابت ہوا ہے اِس لئے اِسے باقی ملکوں کے بڑے شہروں میں شروع کِیا جا رہا ہے۔ ہر ملک میں برانچ کا دفتر یہ دیکھے گا کہ کس شہر میں اِس بندوبست کے تحت گواہی دینا فائدہ‌مند ہوگا۔ عام طور پر اِس کے لئے ایسے شہروں کو چنا جائے گا جہاں بڑے بڑے ہوائی اڈے، بس اڈے اور ریلوے سٹیشن ہیں یا جہاں بہت زیادہ دفتروں یا فلیٹوں کی وجہ سے لوگوں کی بِھیڑ رہتی ہے۔ اِس کے بعد برانچ کا دفتر اُن کلیسیاؤں کو خط بھیجے گا جو اِس بندوبست کے ذریعے لوگوں کو گواہی دیں گی اور اُن کو اِس سلسلے میں مزید ہدایات دی جائیں گی۔ عام طور پر پہل‌کار اور خصوصی پہل‌کار اِس بندوبست کے ذریعے گواہی دیں گے لیکن کچھ جگہوں پر مددگار پہل‌کار بھی اِس کام میں حصہ لیں گے۔‏

۴.‏ بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی کیسے دی جاتی ہے؟‏

۴ اِس بندوبست کے تحت لوگوں کو گواہی کیسے دی جاتی ہے؟ جو بہن‌بھائی اِس بندوبست کے تحت عوامی جگہوں پر گواہی دیتے ہیں، عموماً وہ میز یا سٹینڈ کے پاس کھڑے ہو کر اِنتظار کرتے ہیں کہ لوگ خود اُن کے پاس آئیں۔ جب کوئی شخص اُن کے پاس آتا ہے تو وہ اُس سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کی کتاب یا رسالہ لے سکتا ہے۔ اگر ایک شخص بائبل سے متعلق کوئی سوال پوچھتا ہے تو پہل‌کار اُسے بائبل سے جواب دیتے ہیں۔ اگر وہ شخص کوئی کتاب یا رسالہ لیتا ہے تو پہل‌کار اُسے عطیات کے بندوبست کے بارے میں نہیں بتاتے۔ لیکن اگر وہ شخص خود عطیات کی بات کرتا ہے تو پہل‌کار اُسے بتا سکتے ہیں کہ وہ کتاب یا رسالے میں درج پتے پر عطیات بھیج سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو وہ اُس سے پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی شخص آپ کے گھر آ کر آپ کے ساتھ بائبل سے بات کرے؟“‏ یا ”‏کیا آپ بائبل کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں؟ ہم لوگوں کے ساتھ مُفت بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔“‏

۵.‏ ایک جوڑے کو نئے بندوبست کے تحت عوامی جگہوں پر گواہی دینے سے کیسا محسوس ہوا؟‏

۵ اِس طریقے سے گواہی دینے سے بہن‌بھائیوں کو بہت خوشی ملی ہے۔ اِس سلسلے میں ایک جوڑے نے لکھا:‏ ”‏ہم میز کے پاس کھڑے ہو کر ہزاروں لوگوں کو گزرتے دیکھتے ہیں۔ ہمیں یہ سوچ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ یہوواہ خدا کی تنظیم نے ایسے بندوبست کئے ہیں جن کے ذریعے ہم اِتنے زیادہ لوگوں کو خوش‌خبری سنا سکتے ہیں۔ جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ یہوواہ خدا کو ہر شخص کی فکر ہے تو ہمارا یہ عزم اَور مضبوط ہوتا ہے کہ ہم مُنادی کے کام کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دیں گے۔ اِس طریقے سے گواہی دیتے وقت ہمیں لگتا ہے کہ جیسے یہوواہ خدا لوگوں کے دلوں کو جانچ رہا ہے اور اُن لوگوں کو تلاش کر رہا ہے جو اُس کے قریب آنا چاہتے ہیں۔ اِس بندوبست کے تحت گواہی دینے سے ہمیں جو نتیجے حاصل ہوئے ہیں، اُن سے ہمیں محسوس ہوا ہے کہ فرشتے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔“‏

۶.‏ (‏الف)‏ بہت سی کلیسیاؤں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا کیا بندوبست کِیا جا رہا ہے اور یہ بندوبست بڑے شہروں میں گواہی دینے کے بندوبست سے کیسے فرق ہے؟ (‏ب)‏ عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے سلسلے میں کلیسیائیں آپس میں تعاون کیسے کر سکتی ہیں؟‏

۶ کلیسیا کے علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا بندوبست:‏ بڑے شہروں میں عوامی جگہوں  پر گواہی دینے کے علاوہ ایک اَور بندوبست بھی شروع کِیا گیا۔ اِس بندوبست کے تحت بزرگوں کی جماعت کلیسیا کے علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کی نگرانی کرتی ہے۔ مبشر صرف اپنی کلیسیا کے اُن علاقوں میں میز یا پہیوں والے سٹینڈ لگا کر گواہی دیتے ہیں جہاں لوگوں کا بہت رش رہتا ہے۔ اِس لحاظ سے یہ بندوبست بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے بندوبست سے فرق ہے۔ بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے لئے مختلف کلیسیائیں اپنی‌اپنی باری پر ایک علاقے میں جاتی ہیں۔ یہ اُن شہروں کے علاقے ہوتے ہیں جنہیں برانچ کا دفتر چنتا ہے۔​—‏⁠بکس ”‏آپس میں تعاون کرنا کیوں ضروری ہے؟“‏ کو دیکھیں۔‏

۷.‏ بزرگ اپنی کلیسیا کے علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا بندوبست کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۷ بزرگ اِس بات پر غور کریں گے کہ کیا اُن کی کلیسیا کے علاقے میں ایسی جگہیں ہیں جہاں سے بہت سے لوگ پیدل  گزرتے ہیں۔ پھر بزرگ یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا اِن جگہوں پر میز یا سٹینڈ لگانا اچھا ہوگا یا نہیں۔ شاید بزرگ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ کنگڈم‌ہال کے باہر یا کسی ایسے راستے پر میز یا سٹینڈ لگائیں گے جہاں سے بہت سے مسیحی، کام پر آنے جانے کے لئے گزرتے ہیں۔ اگر میز یا سٹینڈ کو لگانے کے لئے ایک دن، وقت اور جگہ مخصوص کر لی جائے تو اِس سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ میز یا سٹینڈ کو ایک دُکان کے سامنے لگانے کی بجائے کسی شاپنگ مال کے آگے لگانا زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ عموماً شاپنگ مال میں افراتفری میں نہیں ہوتے۔ کچھ جگہوں پر چھوٹے سٹینڈ لگانا بہتر ہوگا، مثلاً ایسے فٹ‌پاتھ جہاں پر لوگوں کی زیادہ بِھیڑ ہوتی ہے۔ بزرگ ہماری ویب‌سائٹ سے مینارِنگہبانی،‏ جاگو!‏ اور کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے پوسٹر ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں جو خاص طور پر میز اور سٹینڈ پر لگانے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ بزرگ اِس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون‌سے پہل‌کار اور مبشر عوامی جگہوں پر گواہی دیں گے۔ یہ پہل‌کار اور مبشر اُسی طریقے سے گواہی دیں گے جس طریقے سے بڑے شہروں میں عوامی جگہوں پر گواہی دی جاتی ہے۔ اِس کے ساتھ‌ساتھ اُنہیں اپنے خدمتی نگہبان کی ہدایات پر بھی عمل کرنا چاہئے۔ اگر کوئی ایسا شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے جو کلیسیا کے علاقے میں نہیں رہتا تو پہل‌کار یا مبشر کو فوراً فارم برا ئے‌مہربانی ملاقات کیجئے (‏43-S)‏ پُر کرکے اپنی کلیسیا کے سیکریٹری کو دینا چاہئے۔‏

۸.‏ اگر آپ کی کلیسیا کے علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا بندوبست کرنا ممکن نہیں ہے تو پھر بھی آپ ذاتی طور پر کن جگہوں پر گواہی دے سکتے ہیں؟‏

۸ ذاتی طور پر عوامی جگہوں پر گواہی دیں:‏ شاید کچھ کلیسیاؤں کے علاقوں میں ایسی جگہیں‌نہ ہوں جہاں سے بہت سے لوگ پیدل گزرتے ہیں اور اِس لئے وہاں میز یا سٹینڈ لگانے کا فائدہ نہ ہو۔ لیکن اِن کلیسیاؤں میں بھی مبشر ذاتی طور پر عوامی جگہوں پر گواہی دے سکتے ہیں۔ کیا آپ کی کلیسیا کے علاقے میں کوئی شاپنگ مال، بازار یا کوئی ایسی دُکان ہے جہاں بہت رش رہتا ہے؟ کیا وہاں کوئی پارک وغیرہ ہے؟ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں اکثر کسی نہ کسی طرح کا کوئی اِجتماع منعقد کِیا جاتا ہے اور جہاں بہت سے مسیحی آتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ اِن جگہوں پر بھی گواہی دینے کے موقعے سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔‏

۹.‏ ہمیں ہر جگہ پر لوگوں کو گواہی دینے کے لئے تیار کیوں رہنا چاہئے؟‏

۹ یہوواہ خدا کی ”‏مرضی یہ ہے کہ ہر طرح کے لوگ نجات پائیں اور سچائی کا صحیح علم حاصل کریں۔“‏ (‏۱-‏تیم ۲:‏۴‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن‏)‏ اِس لئے ہماری پوری کوشش ہے کہ خاتمہ آنے سے پہلے ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بادشاہت کی خوش‌خبری سنائیں۔ (‏متی ۲۴:‏​۱۴‏)‏ بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں مُنادی کے دوران لوگ گھر پر نہیں ملتے۔ لیکن شاید کسی عوامی جگہ پر ہمیں اُن سے بات کرنے کا موقع مل جائے۔ بعض لوگ ایسے ہیں جنہیں شاید صرف عوامی جگہوں پر ہی بادشاہت کی خوش‌خبری سننے کا موقع ملتا ہے۔ اِس لئے آئیں، ہمیں جہاں بھی لوگ ملتے ہیں، ہم اُن کو گواہی دیں اور یوں اپنی خدمت کو پورا کریں۔​—‏⁠۲-‏تیم ۴:‏۵‏۔‏

‏[‏صفحہ 5 پر بکس]‏

آپس میں تعاون کرنا کیوں ضروری ہے؟‏

کبھی‌کبھار آس‌پاس کی کلیسیاؤں کے مبشر ایک ہی علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دے رہے ہوتے ہیں۔ اور یوں اُن لوگوں کو باربار رسالے پیش کئے جاتے ہیں جن کو پہلے ہی رسالے مل چکے ہوتے ہیں۔ اِس وجہ سے اُس علاقے کے لوگ کبھی‌کبھار تنگ آ جاتے ہیں۔ اِس لئے بہتر ہوگا کہ مبشر صرف اپنی کلیسیا کے علاقے میں عوامی جگہوں پر گواہی دیں۔‏

اگر مبشر کسی دوسری کلیسیا کے علاقے میں عوامی جگہوں پر جا کر گواہی دینا چاہتے ہیں تو اُنہیں اِس سلسلے میں اپنے خدمتی نگہبان سے بات کرنی چاہئے۔ پھر خدمتی نگہبان اُس کلیسیا کے خدمتی نگہبان سے اِجازت لے سکتا ہے۔ دونوں کلیسیاؤں کے نگہبانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے تاکہ کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جس کی وجہ سے اُس علاقے کے لوگ تنگ آ جائیں۔ اگر کلیسیائیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتی ہیں تو ہر کام ”‏شایستگی اور قرینہ“‏ سے ہوگا۔​—‏⁠۱-‏کر ۱۴:‏​۴۰‏۔‏

‏[‏صفحہ 6 پر تصویر]‏

‏[‏صفحہ 6 پر تصویر]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں