۲۲ جولائی سے شروع ہونے والا ہفتہ
۲۲ جولائی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۲ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۲، پ. ۹-۱۴ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: اعمال ۲۲–۲۵ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: اعمال ۲۲:۱۷-۳۰ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: ہم کس لحاظ سے دُنیا میں رہتے ہوئے بھی اِس کا حصہ نہیں ہیں؟ —یوح ۱۷:۱۵، ۱۶ (۵ منٹ)
نمبر ۳: کبھی چوری نہ کریں—عظیم اُستاد، باب ۲۴ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: کیا آپ سکول میں مشکلوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین کو کچھ ایسی مشکلات اور دباؤ کے بارے میں بتانے کو کہیں جن کا ہمارے بچوں کو سکول میں سامنا ہوتا ہے۔ اِس بات کی وضاحت کریں کہ والدین خاندانی عبادت کے دوران انڈیکس، ینگ پیپل آسک، ہماری ویبسائٹ اور دوسری کتابوں اور رسالوں کے ذریعے اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ سکول میں مشکلات اور دباؤ سے نپٹ سکیں اور دوسروں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں بتانے کے لئے تیار ہوں۔ (۱-پطر ۳:۱۵) ایک یا دو موضوعات کا اِنتخاب کریں اور اِن کے بارے میں ہماری کتابوں اور رسالوں سے معلومات پیش کریں۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ جب وہ سکول میں تھے تو اُنہوں نے دوسروں کو گواہی کیسے دی۔
۲۰ منٹ: ”عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے نئے بندوبست۔“ سوال اور جواب۔ بتائیں کہ کلیسیا نے میزوں اور پہیوں والے سٹینڈ لگا کر عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے لئے کیا بندوبست کئے ہیں اور اِس سلسلے میں شاندار تجربے بھی بتائیں۔
گیت نمبر ۱ اور دُعا