۱۵ جولائی سے شروع ہونے والا ہفتہ
۱۵ جولائی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۴۸ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۱۲، پ. ۱-۸ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: اعمال ۱۸–۲۱ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: اعمال ۲۰:۱۷-۳۸ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: لوگ کیوں بیمار ہوتے ہیں؟ —عظیم اُستاد، باب ۲۳ (۵ منٹ)
نمبر ۳: ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم روحانی نیت رکھتے ہیں؟ —روم ۸:۶ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص کے دل تک پہنچیں۔ (لوقا ۲۴:۳۲) سامعین کے ساتھ اِن سوالوں پر باتچیت کریں: (۱) جب ہم کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اِن باتوں پر کیوں زور دینا چاہئے: (الف) خدا کی محبت اور حکمت؟ (ب) پاک کلام کے اصولوں پر چلنے کی اہمیت؟ (ج) کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہوواہ خدا سے رہنمائی حاصل کرنا؟ (۲) اِن سوالوں کے ذریعے کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ آیا آپ بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص کے دل تک پہنچ رہے ہیں: (الف) کیا آپ کو اِس بات پر یقین ہے؟ (ب) کیا اِس بات سے آپ کو خدا کی محبت نظر آتی ہے؟ (ج) آپ کے خیال میں اِس بات پر عمل کرنے سے ایک شخص کو کیا فائدے ہوں گے؟
۲۰ منٹ: ”نوجوان بھائیو! کیا آپ کلیسیا میں ذمےداریاں اُٹھانے کے قابل بن رہے ہیں؟“ سوال اور جواب۔ مختصراً ایک ایسے بزرگ یا خادم کا اِنٹرویو لیں جس نے جوانی میں خود کو اِس قابل بنایا کہ وہ کلیسیا میں ذمےداریاں اُٹھا سکے۔ خادم بننے سے پہلے اُسے کلیسیا میں کونسی ذمےداریاں دی گئیں اور اُس کی تربیت کیسے کی گئی؟ کلیسیا کے دوسرے بہنبھائیوں نے اُس کی مدد کیسے کی تاکہ وہ خدا کی خدمت میں آگے بڑھے؟ جب اُس نے خود کو کلیسیا میں ذمےداریاں اُٹھانے کے قابل بنایا تو اُسے کونسی برکتیں ملیں؟
گیت نمبر ۲۶ اور دُعا