یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏13 ص.‏ 4
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 5/‏13 ص.‏ 4

مُنادی میں کیا کہیں؟‏

جون کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز

‏”‏بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ بُرائی کے پیچھے شیطان کا ہاتھ ہے۔ لیکن اُن کے ذہن میں یہ سوال اُٹھتے ہیں کہ شیطان کیسے وجود میں آیا؟ کیا خدا نے شیطان کو بنایا تھا؟ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ اِس رسالے میں کیا لکھا ہے۔“‏ پھر اپریل-‏جون کا مینارِنگہبانی صاحبِ‌خانہ کو دِکھائیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دئے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور آیت کو پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

نوٹ:‏ یکم جون کو مُنادی کے لئے اجلاس پر ایک منظر میں دِکھائیں کہ یہ پیشکش کیسے استعمال کی جا سکتی ہے۔‏

مینارِنگہبانی اپریل-‏جون

‏”‏آج ہم سب کے ساتھ موسیٰ نبی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مسیحی، یہودی اور مسلمان خدا کے اِس وفادار بندے کی بہت عزت کرتے ہیں۔ جب آپ اِس نبی کا ذکر سنتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ حالانکہ موسیٰ نبی سے بھی خطائیں ہوئیں لیکن غور کریں کہ پاک کلام میں اُن کے بارے میں کیا لکھا ہے۔ [‏استثنا ۳۴:‏۱۰-‏۱۲ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں موسیٰ نبی کی تین خوبیوں پر بات کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔“‏

جاگو!‏ اپریل-‏جون

‏”‏آج‌کل بہت سے لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اُن سب لوگوں کی اُمیدیں پوری ہو جاتی ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اپنا ملک چھوڑ کر کسی دوسرے ملک چلے جانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اِس سلسلے میں پاک کلام میں بھی ایک مثال درج ہے۔ [‏پیدایش ۴۶:‏۵، ۶ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں اِن سوالوں پر بات کی گئی ہے۔“‏ صاحبِ‌خانہ کو صفحہ ۶ کے آخر میں دئے گئے سوال دِکھائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں