کیا آپ باقاعدگی سے نوٹس بورڈ کو دیکھتے ہیں؟
بزرگ، خادم اور کلیسیا میں دوسری ذمہداریاں رکھنے والے بھائی باقاعدگی سے کنگڈمہال میں نوٹس بورڈ کو دیکھتے ہیں تاکہ وہ جان سکیں کہ اُنہیں کب اجلاس میں کوئی ذمہداری سنبھالنی ہے۔ لیکن نوٹس بورڈ پر ایسی معلومات بھی ہوتی ہیں جو کلیسیا کے ہر فرد کے لئے ضروری ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگڈمہال صاف کرنے کے لئے آپ کی باری کب ہے؟ کیا حلقے کے نگہبان یا برانچ کے دفتر کی طرف سے کلیسیا کو کوئی اہم خط بھیجا گیا ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ اِس ہفتے عوامی تقریر کا موضوع کیا ہے تاکہ آپ اُس شخص کو اجلاس پر آنے کی دعوت دے سکیں جس کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں؟ کیا اجلاس یا مُنادی کے گروپ کے سلسلے میں کوئی تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ اجلاس کے دوران ایسی معلومات کا اعلان کِیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے اور یہ بھی ممکن نہیں ہے کہ بزرگ ہر مبشر تک یہ معلومات پہنچا سکیں۔ اِس لئے ہمیں باقاعدگی سے نوٹس بورڈ کو دیکھنا چاہئے۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو ’سب باتیں شایستگی اور قرینے کے ساتھ عمل میں آئیں گی۔‘—۱-کر ۱۴:۴۰۔