مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں ۲۹ اپریل ۲۰۱۳ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں سوال پر بات کی جائے گی تاکہ آپ خدمتی سکول کی تیاری کرتے وقت اِس پر تحقیق کر سکیں۔
۱. یسوع مسیح نے مرقس ۱۰:۶-۹ میں شادی کے بندھن کے سلسلے میں کونسی اہم بات یاد دِلائی؟ [۴ مارچ، م۰۸ ۱۵/۲ ص. ۳۰، پ. ۸]
۲. پورے دلوجان سے یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کا کیا مطلب ہے؟ (مر ۱۲:۳۰) [۴ مارچ، م۹۷ ۱/۱۱ ص. ۸، پ. ۴]
۳. مرقس ۱۳:۸ میں درج لفظ ’مصیبتیں‘ کس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے؟ [۱۱ مارچ، م۰۸ ۱۵/۳ ص. ۱۲، پ. ۲]
۴. جبرائیل فرشتے کی اِس بات سے کیا ظاہر ہوا جب اُنہوں نے مریم کو بتایا کہ وہ ’حاملہ ہوں گی‘ اور اِس کے لئے خدا کی پاک روح اُن پر نازل ہوگی اور خدا کی قدرت اُن پر سایہ ڈالے گی؟ (لو ۱:۳۰، ۳۱، ۳۴، ۳۵) [۱۸ مارچ، م۰۸ ۱۵/۳ ص. ۳۰، پ. ۵]
۵. یہ جان کر کہ شیطان ہمیں آزمانے کے لئے صحیح وقت کا انتظار کرتا ہے، ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ (لو ۴:۱۳) [۲۵ مارچ، م۱۱ ۱/۱ ص. ۲۵، پ. ۱۰]
۶. ہم لوقا ۶:۲۷، ۲۸ میں درج الفاظ پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ [۲۵ مارچ، م۰۸ ۱۵/۵ ص. ۸، پ. ۴]
۷. جب ایک ایسے شخص نے جو یسوع مسیح کی پیروی نہیں کر رہا تھا، اُس کے نام سے بدروحیں نکالیں تو یسوع مسیح نے اُسے منع کیوں نہیں کِیا؟ (لو ۹:۴۹، ۵۰) [یکم اپریل، م۰۸ ۱۵/۳ ص. ۳۱، پ. ۳]
۸. مسیحیوں کو کس لحاظ سے اپنے رشتہداروں سے ”دُشمنی“ کرنی ہے؟ (لو ۱۴:۲۶) [۱۵ اپریل، م۰۸ ۱۵/۳ ص. ۳۲، پ. ۱؛ م۹۲ ۱/۱۲ ص. ۲۱، پ. ۳-۵]
۹. جب ”سورج اور چاند اور ستاروں میں نشان ظاہر ہوں گے“ تو اِس کا انسانوں پر کیا اثر ہوگا؟ (لو ۲۱:۲۵) [۲۲ اپریل، م۹۷ ۱/۴ ص. ۲۶، ۲۷، پ. ۸، ۹]
۱۰. یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو تلوار ساتھ لینے کو کیوں کہا؟ (لو ۲۲:۳۶-۳۸) [۲۹ اپریل، م۰۸ ۱۵/۳ ص. ۳۲، پ. ۱۱]