آپ بروشر ”خدا کی طرف سے خوشخبری“ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
یہ بروشر لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔
۱. پچھلے سال صوبائی اجتماع پر ہمیں کونسا بروشر ملا جو لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے تیار کِیا گیا؟
۱ صوبائی اجتماع ”دل کی حفاظت کریں“ پر ہمیں نیا بروشر خدا کی طرف سے خوشخبری ملا۔ یہ بروشر لوگوں سے دوبارہ ملاقات کرنے اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔ اب سے ہم تقاضا بروشر کی جگہ بروشر خدا کی طرف سے خوشخبری استعمال کریں گے۔ تقاضا بروشر کی طرح اِس بروشر کے باب بھی مختصر ہیں۔ اِس لئے ہم اِس کے ذریعے دروازے پر کھڑے کھڑے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔ تقاضا بروشر میں اِس بات پر زور دیا گیا کہ مسیحی بننے کے لئے ایک شخص کو کنکن شرطوں پر پورا اُترنا ہوگا اور یہ کچھ لوگوں کو مشکل لگتا ہے۔ اِس کے برعکس اِس نئے بروشر میں بادشاہت کی خوشخبری پر زور دیا گیا ہے۔—اعما ۸:۲۵۔
۲. خوشخبری بروشر کو کس وجہ سے تیار کِیا گیا ہے؟
۲ اِس بروشر کو کس وجہ سے تیار کِیا گیا ہے؟ دُنیابھر میں بہنبھائیوں نے درخواست کی کہ کوئی آسان سا بروشر شائع کِیا جائے جس کے ذریعے لوگوں کے دل میں سچائی سیکھنے کا شوق پیدا ہو اور جو اُن کو کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا مطالعہ کرنے کے لئے تیار کرے۔ کتاب پاک صحائف کی تعلیم لوگوں کو بائبل کی تعلیم دینے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ لیکن کچھ لوگ کتاب کا مطالعہ کرنے سے گھبراتے ہیں جبکہ وہ بروشر کا مطالعہ کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ایک بروشر کا ترجمہ آسانی سے کئی زبانوں میں کِیا جا سکتا ہے۔
۳. خوشخبری بروشر ہماری دوسری کتابوں سے کس لحاظ سے فرق ہے؟
۳ اِس بروشر کی کیا خصوصیات ہیں؟ ہماری بہت سی کتابوں کو اِس طرح سے لکھا جاتا ہے کہ لوگ بغیر کسی مدد کے بائبل کی سچائیوں کو سمجھ پائیں۔ لیکن یہ نیا بروشر فرق ہے۔ اِس کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک شخص کو کسی مبشر کی ضرورت ہوگی۔ لہٰذا اِسے صرف صاحبِخانہ کو پیش نہ کریں بلکہ ایک یا دو پیراگراف پر بات بھی کریں۔ چونکہ پیراگراف چھوٹے ہیں اِس لئے آپ ایک شخص کے دروازے پر یا اُس کے کام کی جگہ پر اِن پر بات کر سکتے ہیں۔ آپ پہلے باب سے یا کسی اَور باب سے مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔
۴. یہ بروشر کس طرح بائبل کی طرف توجہ دِلاتا ہے؟
۴ ہماری بہت سی کتابوں میں سوالوں کے جواب پیراگراف میں دئے ہوتے ہیں۔ لیکن اِس بروشر میں سوالوں کے جواب بائبل ہی میں ملیں گے۔ زیادہتر لوگ پاک کلام سے علم حاصل کرنا چاہتے ہیں، نہ کہ ہماری کتابوں سے۔ اِس لئے بروشر میں زیادہتر آیتوں کا صرف حوالہ دیا گیا ہے اور آپ کو اِنہیں بائبل سے ہی پڑھنا ہوگا۔ اِس طرح لوگ یہ سمجھیں گے کہ جو کچھ وہ سیکھ رہے ہیں، وہ خدا کی طرف سے ہے۔—یسع ۵۴:۱۳۔
۵. مبشر کو مطالعے سے پہلے اچھی تیاری کیوں کرنی چاہئے؟
۵ اِس بروشر میں ہر آیت کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اِس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو سوال پوچھنے کا موقع ملے اور مبشر تعلیم دینے کی مہارت کو کام میں لا سکے۔ اِس لئے مبشر کو ہر بار مطالعے سے پہلے اچھی تیاری کرنی چاہئے۔ لیکن مطالعے کے دوران اُسے حد سے زیادہ بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ سچ ہے کہ ہم بڑے شوق سے صحیفوں کی وضاحت کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ ”آپ کے خیال میں اِس آیت کا مطلب کیا ہے؟“ تو وہ زیادہ سیکھیں گے۔ مناسب سوال پوچھنے سے ہم اُن کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ خود آیت کا مطلب سمجھ جائیں۔
۶. ہم خوشخبری بروشر کو اِن صورتحال میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں: (الف) جب ہم اُن علاقوں میں مُنادی کرتے ہیں جہاں لوگ خدا اور بائبل کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے؟ (ب) جب ہم گھرگھر مُنادی کرتے ہیں؟ (ج) جب ہم لوگوں کو بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرتے ہیں؟ اور (د) جب ہم دوبارہ ملاقات کرتے ہیں؟
۶ بائبل کے مطالعے کے لئے جو بھی کتابیں اور بروشر ہیں، ہم اُنہیں مُنادی میں کسی بھی وقت پیش کر سکتے ہیں، چاہے یہ مہینے کی پیشکش میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔ یہ بات اِس نئے بروشر کے بارے میں بھی سچ ہے۔ ہم اِسے تب بھی استعمال کر سکتے ہیں جب ہم پہلی ملاقات پر بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرتے ہیں۔ اور جیسے کہ صوبائی اجتماع پر بتایا گیا تھا، ”اِس بروشر کے ذریعے دوبارہ ملاقاتیں کرنا بڑا آسان ہو جاتا ہے۔“—صفحہ ۱۱-۱۳ پر بکس کو دیکھیں۔
۷. ہم اِس بروشر کے ذریعے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں؟
۷ بائبل کا مطالعہ کرنے کا طریقہ: ہم مطالعے کے شروع میں وہ سوال پڑھ سکتے ہیں جو موٹے حروف میں لکھا ہے۔ اِس کے بعد ہم پیراگراف کو پڑھ سکتے ہیں اور اُن آیتوں کو بھی جن کو پڑھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آپ صاحبِخانہ سے ایسے سوال پوچھ سکتے ہیں جن سے وہ آیتوں کا مطلب سمجھ جائے۔ پھر اُس سے دوبارہ وہ سوال پوچھیں جس پر آپ بات کر چکے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ صاحبِخانہ بات کو سمجھ گیا ہے یا نہیں۔ پہلی چند ملاقاتوں کے دوران شاید اچھا ہوگا کہ آپ صرف ایک سوال پر بات کریں۔ بعد میں آپ شاید زیادہ دیر تک مطالعہ کر سکتے ہیں اور صاحبِخانہ کے ساتھ پورے باب پر بات کر سکتے ہیں۔
۸. ہمیں آیتوں کو کیسے متعارف کرانا چاہئے؟ اور ہمیں ایسا کیوں کرنا چاہئے؟
۸ جن آیتوں کے ساتھ ”پڑھیں“ لکھا گیا ہے، اِن میں سوالوں کا جواب براہِراست دیا گیا ہے۔ جب ہم اِن آیتوں کو پڑھتے ہیں تو اچھا ہوگا کہ ہم یہ نہ کہیں کہ ”پولس رسول نے لکھا“ یا ”غور کریں کہ یرمیاہ نبی نے کیا پیشینگوئی کی۔“ ورنہ شاید صاحبِخانہ سوچے کہ ہم بس انسانوں کی باتیں پڑھ رہے ہیں۔ اِس کی بجائے یہ کہنا بہتر ہوگا کہ ”بائبل میں یہ پیشینگوئی کی گئی ہے“ یا ”غور کریں کہ خدا کے کلام میں کیا لکھا ہے۔“
۹. کیا ہمیں پیراگراف میں دی گئی ساری آیتوں کو پڑھنا چاہئے؟
۹ کیا ہمیں پیراگراف میں دی گئی ساری آیتیں پڑھنی چاہئیں یا صرف وہ آیتیں جن کے ساتھ ”پڑھیں“ لکھا ہے؟ اِس کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کِیا جا سکتا ہے۔ پیراگراف میں دی ہوئی ہر آیت میں اہم معلومات ہے اور اِس پر بات کرنے کا فائدہ ضرور ہوگا۔ لیکن کچھ لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا، وہ بائبل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے یا پھر وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ اِس صورت میں شاید ہم صرف وہ آیتیں پڑھ سکتے ہیں جنہیں پڑھنے کو کہا گیا ہے۔
۱۰. ہمیں کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا مطالعہ کب شروع کرنا چاہئے؟
۱۰ کتاب ”پاک صحائف کی تعلیم“ کا مطالعہ کب شروع کِیا جائے؟ جب صاحبِخانہ کئی ملاقاتوں کے بعد بائبل کا مطالعہ کرنے کا معمول اپنا لیتا ہے تو ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر مبشر کو لگتا ہے کہ پہلے خوشخبری بروشر کو ختم کرنا چاہئے تو وہ ایسا بھی کر سکتا ہے۔ جب ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا مطالعہ شروع کرتے ہیں تو کیا ہمیں پہلے باب سے شروع کرنا چاہئے؟ اِس کے لئے کوئی اصول نہیں ہے۔ ہر صورتحال فرق ہے۔ لیکن زیادہتر لوگوں کے لئے یہ فائدہمند ہوگا کہ وہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم میں ہر موضوع کے بارے میں تفصیل سے سیکھیں۔
۱۱. ہمیں اِس نئے بروشر کا بھرپور استعمال کیوں کرنا چاہئے؟
۱۱ اِس دُنیا میں کم ہی اچھی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ اِس لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم لوگوں کو سب سے اہم خوشخبری دے سکتے ہیں، یعنی یہ کہ خدا کی بادشاہت جلد ہی ایک ایسی دُنیا لائے گی جس میں راستبازی بسی رہے گی۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲-پطر ۳:۱۳) ہمیں پورا یقین ہے کہ بہت سے لوگ یہ خوشخبری سُن کر یسعیاہ نبی کے اِن الفاظ سے اتفاق کریں گے: ”اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خوشنما ہیں جو خوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اور خیریت کی خبر اور نجات کا اشتہار دیتا ہے۔ جو صیون سے کہتا ہے تیرا خدا سلطنت کرتا ہے۔“ (یسع ۵۲:۷) آئیں، اِس نئے بروشر کو ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے استعمال کریں جو خوشخبری سننے کو ترستے ہیں۔
[صفحہ ۱۱ پر بکس]
جن علاقوں میں لوگ خدا اور بائبل کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے:
● بعض علاقوں میں لوگ خدا یا بائبل کا ذکر سنتے ہی بات ختم کر دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں مبشر پہلی ملاقات پر ایسے موضوعات پر بات کر سکتا ہے جن کے بارے میں مقامی لوگ پریشان ہیں، مثلاً اچھی حکومت کب آئے گی؟ گھریلو زندگی کو خوشگوار کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ یا پھر مستقبل میں کیا ہوگا؟ پھر کچھ ملاقاتوں کے بعد اِس بارے میں بات کریں کہ ہم کیسے جانتے ہیں کہ خدا کا وجود ہے اور ہم بائبل کی رہنمائی پر کیوں بھروسا کر سکتے ہیں؟ اِس کے بعد شاید مبشر صاحبِخانہ کے ساتھ خوشخبری بروشر کا مطالعہ شروع کر سکتا ہے۔
[صفحہ ۱۲ پر بکس]
جب آپ گھرگھر مُنادی کرتے ہیں:
● ”آپ کے خیال میں کیا خدا زمین سے بُرائی اور دُکھتکلیف کو ختم کرے گا؟ [جواب دینے دیں۔] مَیں آپ کو ایک کتاب دِکھانا چاہتا ہوں۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ پاک کلام میں اِس سوال کا کیا جواب دیا گیا ہے۔ [صاحبِخانہ کے ہاتھ میں بروشر دیں اور باب نمبر ایک کا پہلا پیراگراف اور یرمیاہ ۲۹:۱۱ کو پڑھیں۔] کیا اِس آیت سے آپ کو لگتا ہے کہ خدا ہمارے لئے ایک اچھا مستقبل چاہتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اگر آپ چاہیں تو آپ یہ کتاب رکھ سکتے ہیں۔ اگلی دفعہ ہم دوسرے پیراگراف پر غور کر سکتے ہیں اور اِس سوال پر بات کر سکتے ہیں کہ خدا دُکھتکلیف کو کیسے مٹائے گا؟“ اگر پہلی ملاقات کے دوران صاحبِخانہ کے پاس وقت ہو تو آپ دوسرے پیراگراف اور اِس دی گئی تین آیتوں کو بھی پڑھ سکتے ہیں اور اِن پر باتچیت کر سکتے ہیں۔ بعد میں صاحبِخانہ کے ساتھ دوسرے سوال پر بات کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنائیں۔
● ”بہت سے لوگ خدا سے دُعا کرتے ہیں، خاص طور پر اُس وقت جب اُن پر کوئی مشکل آتی ہے۔ کیا آپ بھی دُعا کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] آپ کے خیال میں کیا خدا سب لوگوں کی دُعاؤں کو سنتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] میرے پاس یہ کتاب ہے۔ اِس کے ذریعے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پاک کلام میں اِس سوال کا کیا جواب دیا گیا ہے۔ [صاحبِخانہ کے ہاتھ میں بروشر دیں اور باب نمبر ۱۲ کے پہلے پیراگراف اور اُن آیتوں پر بات کریں جن کو پڑھنے کے لئے کہا گیا ہے۔] یہ کتنی خوشی کی بات ہے کہ خدا ہماری دُعائیں سننے کو تیار ہے! لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا ہماری دُعائیں قبول کرے تو یہ ضروری ہے کہ ہم اُس کو اچھی طرح سے جانیں۔ [باب نمبر ۲ پر جائیں اور موٹی لکھائی والے سوالوں پر توجہ دِلائیں۔] اگر آپ چاہیں تو آپ یہ کتاب رکھ سکتے ہیں اور پھر اگلی دفعہ ہم مل کر پاک کلام میں اِن سوالوں کا جواب دیکھ سکتے ہیں۔“
● ”آجکل بہت سے لوگ دُنیا کے حالات دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اِس دُنیا کا کیا ہوگا؟ آپ کو کیا لگتا ہے، کیا حالات کبھی بہتر ہوں گے؟ [جواب دینے دیں۔] پاک کلام میں یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ خدا بہت جلد بُرے حالات کو ٹھیک کر دے گا۔ مَیں آپ کو یہ کتاب دِکھانا چاہتا ہوں۔ اِس میں اِس طرح کے کچھ اَور سوال بھی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ پاک کلام میں اِن کے کیا جواب دئے گئے ہیں۔“ صاحبِخانہ کے ہاتھ میں بروشر دیں اور اُس کو اِس کے آخری صفحے پر دئے گئے سوال دِکھائیں۔ اُس کو ایسا سوال چننے کے لئے کہیں جس کے بارے میں وہ جاننا چاہتا ہو۔ پھر اُس باب کو کھولیں اور پہلے پیراگراف اور اُن آیتوں کو پڑھیں جن کو پڑھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنائیں تاکہ آپ اُس باب کے اگلے سوال پر غور کر سکیں۔
[صفحہ ۱۳ پر بکس]
بائبل کے مطالعے کی پیشکش کریں:
● ”ہم لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دے رہے ہیں۔ میرے پاس یہ کتاب ہے جس میں کچھ اہم سوالوں کے جواب ہیں۔ [صاحبِخانہ کو بروشر کا پہلا اور آخری صفحہ دِکھائیں۔] کیا آپ نے کبھی اِن سوالوں کے بارے میں سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس کتاب میں پاک کلام کو بڑے آسان طریقے سے سمجھایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اِس سوال کو دیکھیں۔ [صاحبِخانہ کے ساتھ باب نمبر ۳ کے تیسرے سوال کے پہلے پیراگراف پر غور کریں اور مکاشفہ ۲۱:۴، ۵ کو پڑھیں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس وقت ہو تو اگلے پیراگراف اور اِس میں دی گئی آیتوں پر بھی بات کریں۔] اگر آپ چاہیں تو آپ یہ کتاب رکھ سکتے ہیں۔ مَیں دوبارہ بھی آپ کے پاس آ سکتا ہوں اور ہم مل کر اِس کتاب کے پہلے باب پر بات کر سکتے ہیں۔ اِس مَیں زیادہ وقت نہیں لگے گا کیونکہ یہ صرف ایک صفحے کا ہے۔“
[صفحہ ۱۳ پر بکس]
دوبارہ ملاقات کرتے وقت بروشر پیش کریں:
● جب آپ ایک شخص سے دوبارہ ملاقات کرتے ہیں تو شاید آپ اُس سے یہ کہہ سکتے ہیں: ”آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہوئی۔ مَیں آپ کے لئے یہ کتاب لایا ہوں۔ اِس میں کچھ اہم سوالوں کے جواب دئے گئے ہیں۔ [صاحبِخانہ کے ہاتھ میں بروشر دیں اور اُس کو آخری صفحہ دِکھائیں۔] آپ کس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ [جواب دینے دیں اور پھر وہ باب کھولیں جس کے بارے میں وہ جاننا چاہتا ہے۔] آئیں، اِس کتاب کی مدد سے دیکھتے ہیں کہ خدا کے کلام میں اِس سوال کا کیا جواب دیا گیا ہے۔“ ایک یا دو پیراگراف پر بات کریں اور اُن آیتوں کو پڑھیں جن کو پڑھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یوں آپ بڑی آسانی سے بائبل کا مطالعہ شروع کرلیں گے۔ صاحبِخانہ کے پاس بروشر چھوڑیں اور اُس کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنائیں۔ جب آپ ایک باب ختم کر لیتے ہیں تو اگلی دفعہ صاحبِخانہ کی پسند کے کسی اَور باب پر بات کریں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ بروشر کے پہلے باب سے بھی شروع کر سکتے ہیں۔