مُنادی میں کیا کہیں؟
یادگاری تقریب کے دعوتنامے تقسیم کرنے کی مہم
”ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ایک خاص تقریب پر آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔ یہ تقریب ۲۶ مارچ کو پوری دُنیا میں منائی جائے گی۔ یہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب ہے۔ اِس تقریب پر ایک تقریر پیش کی جائے گی جس میں پاک کلام سے بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کی موت سے ہمیں کیا فائدہ پہنچتا ہے۔ تقریب کا وقت اور جگہ اِس دعوتنامے پر لکھے ہیں۔“
مینارِنگہبانی جنوری-مارچ
”بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ دُنیا ختم ہو جائے گی۔ آپ کے خیال میں کیا ہمیں دُنیا کے خاتمے سے ڈرنا چاہئے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ اِس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اُس وقت کچھ لوگ بچ جائیں گے۔ [۱-یوحنا ۲:۱۷ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں دُنیا کے خاتمے کے سلسلے میں چار سوالوں پر بات کی گئی ہے اور اِن کے جواب پاک کلام میں سے دئے گئے ہیں۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”ہم مختلف خاندانوں سے مل رہے ہیں اور اُن کو کچھ فائدہمند معلومات دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں اگر گھر کے سب لوگ یسوع مسیح کی اِس بات پر عمل کریں تو اِس کا کیا فائدہ ہوگا؟ [اعمال ۲۰:۳۵ کو پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] اِس دُنیا میں زیادہتر لوگ خودغرض ہیں۔ ایسے ماحول میں ماںباپ کے لئے اپنے بچوں کو یہ سکھانا مشکل ہو سکتا ہے کہ وہ دوسروں کا خیال رکھیں۔ اِس رسالے میں والدین کو کچھ ایسے مشورے دئے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے بچوں کو دوسروں کا خیال کرنا سکھا سکتے ہیں۔“