۱۱ فروری سے شروع ہونے والا ہفتہ
۱۱ فروری سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۲۷ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب ۵، پ. ۱۶-۲۳ (۳۰ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: متی ۲۶–۲۸ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: متی ۲۷:۲۴-۴۴ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: یہوواہ خدا کا تحمل انسانوں کے لئے نجات کا باعث کیسے ہے؟ —۲-پطر ۳:۹، ۱۵ (۵ منٹ)
نمبر ۳: عظیم اُستاد نے لوگوں کی خدمت کی—عظیم اُستاد، باب ۶ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۱۰ منٹ: ہم اِن آیتوں سے کیا سیکھتے ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین میں سے کوئی متی ۶:۱۹-۲۱ اور لوقا ۱۶:۱۳ کو پڑھے۔ اِس بات پر غور کریں کہ ہم مُنادی کے کام کے سلسلے میں اِن آیتوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”کیا آپ مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کریں گے؟“ اِس حصے کو خدمتی نگہبان سوال اور جواب کی صورت میں پیش کرے۔ پیراگراف ۲ پر غور کرنے کے بعد دو ایسے مبشروں کا مختصر انٹرویو لیں جنہوں نے مارچ کے مہینے میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اُن میں سے ایک مبشر کُلوقتی ملازمت کرتا ہے اور ایک مبشر کی صحت اچھی نہیں رہتی۔ وہ مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے لئے اپنے معمول میں کیا تبدیلیاں کریں گے؟ پیراگراف ۳ پر غور کرنے کے بعد ایک منظر دِکھائیں جس میں ماںباپ اپنے بچوں کے ساتھ یا پھر ایک شادیشُدہ جوڑا خاندانی عبادت کے دوران یہ بندوبست بناتا ہے کہ وہ مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کے لئے کیاکیا کریں گے۔
گیت نمبر ۱۷ اور دُعا