کیا آپ کو مُنادی کے لئے ذاتی علاقہ لینے سے فائدہ ہوگا؟
۱. اگر آپ کی کلیسیا کے پاس مُنادی کرنے کے لئے بہت سے علاقے ہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
۱ اگر آپ کی کلیسیا کے پاس مُنادی کرنے کے لئے بہت سے علاقے ہیں تو آپ اپنے لئے ایک ذاتی علاقہ لے سکتے ہیں۔ شاید آپ ایک ایسا علاقہ لے سکتے ہیں جو آپ کے گھر کے قریب ہو۔ کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے صفحہ نمبر ۱۰۳ پر بتایا گیا ہے: ”اگر آپ کے پاس مُنادی کرنے کے لئے ایک ایسا ذاتی علاقہ ہے جہاں آپ آسانی سے پہنچ سکتے ہیں تو آپ مُنادی میں زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہوں گے۔ اِس کے علاوہ آپ کسی اَور مبشر کو بھی اپنے ساتھ اِس علاقے میں مُنادی کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔“
۲. (الف) آپ کن موقعوں پر ذاتی علاقے میں مُنادی کر سکتے ہیں؟ (ب) ذاتی علاقے میں مُنادی کرنے کے ساتھساتھ آپ کو اَور کیا کرنا چاہئے؟
۲ کلیسیا کے ساتھ مُنادی: اگر آپ اپنی ملازمت کی جگہ کے نزدیک مُنادی کرنے کے لئے ذاتی علاقہ لیتے ہیں تو آپ کھانے کے وقفے میں یا پھر گھر جانے سے پہلے وہاں مُنادی کر سکتے ہیں۔ شاید آپ کسی ایسے مبشر کو اپنے ساتھ مُنادی کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں جو اُس علاقے کے قریب ہی کام کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کے قریب مُنادی کرنے کے لئے ذاتی علاقہ لیتے ہیں تو آپ اور آپ کے گھر والے جب چاہیں شام کے وقت وہاں مُنادی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مُنادی کے اجلاس پر نہیں جاتے تو مناسب ہوگا کہ آپ مُنادی شروع کرنے سے پہلے دُعا کریں۔ (فل ۴:۶) یاد رکھیں کہ ذاتی علاقے میں مُنادی کرنے کے ساتھساتھ آپ کو کلیسیا کے ساتھ مل کر بھی مُنادی کرنی چاہئے۔ خاص طور پر ہفتے اور اتوار والے دن جب بہت سے بہنبھائی مُنادی کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں تو اچھا ہوگا کہ آپ اُن کے ساتھ مل کر مُنادی کریں۔
۳. مُنادی کرنے کے لئے ذاتی علاقہ لینے سے کیا فائدے ہوتے ہیں؟
۳ فائدے: اگر آپ کے پاس مُنادی کرنے کے لئے ذاتی علاقہ ہے تو آپ کسی بھی وقت مُنادی کر سکتے ہیں۔ آپ سفر میں زیادہ وقت گزارنے کی بجائے مُنادی میں زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں۔ اِس طرح کچھ بہنبھائی مددگار پہلکار یا پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ ذاتی علاقے میں مُنادی کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے ساتھ آسانی سے دوبارہ ملاقات کر سکتے ہیں یا اُن کو بائبل کا مطالعہ کرا سکتے ہیں۔ بہت سے بہنبھائیوں نے دیکھا ہے کہ کلیسیا کو ذاتی علاقہ واپس کرنے سے پہلے اگر وہ ایک دو بار اُس علاقے میں مُنادی کرتے ہیں تو صاحبِخانہ کے ساتھ اُن کی اچھی جان پہچان ہو جاتی ہے۔ کیا ذاتی علاقہ لینے سے آپ اور آپ کے گھر والے مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لے پائیں گے؟—۲-تیم ۴:۵۔