احساسِکمتری کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے نہ ہچکچائیں۔
۱. کچھ بہنبھائی بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟
۱ کیا آپ اِس وجہ سے کسی کو بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کرنے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بائبل کا مطالعہ کرانے کے لائق نہیں؟ پُرانے زمانے میں خدا کے کچھ خادموں جیسے کہ موسیٰ اور یرمیاہ نے محسوس کِیا کہ وہ خدا کا کام کرنے کے لائق نہیں ہیں۔ (خر ۳:۱۰، ۱۱؛ ۴:۱۰؛ یرم ۱:۴-۶) آج بھی خدا کے بہت سے خادم ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ ایسے احساسات پر قابو پانے کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟
۲. ہمیں بس گھرگھر مُنادی کرکے مطمئن کیوں نہیں ہونا چاہئے؟
۲ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہوواہ خدا کبھی ہمیں کوئی ایسا کام کرنے کے لئے نہیں کہتا جو ہم نہیں کر سکتے۔ (زبور ۱۰۳:۱۴) لہٰذا ہم ’شاگرد بنانے‘ اور ’تعلیم دینے‘ کے حکم پر عمل کرنے کے لائق ہیں۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) یہوواہ خدا نے یہ کام کرنے کا حکم سب مسیحیوں کو دیا ہے، صرف تجربہکار یا ذہین مسیحیوں کو نہیں۔ (۱-کر ۱:۲۶، ۲۷) اِس لئے ہمیں بس گھرگھر مُنادی کرنے سے مطمئن نہیں ہونا چاہئے اور یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ بائبل کے مطالعے دوسرے کرا لیں گے۔
۳. یہوواہ خدا ہمیں بائبل کا مطالعہ کرانے کے لئے تربیت کیسے دیتا ہے؟
۳ یہوواہ خدا ہمیں لیاقت دیتا ہے: یہوواہ خدا ہمیں شاگرد بنانے کی تربیت دیتا ہے۔ (۲-کر ۳:۵) وہ ہمیں اپنی تنظیم کے ذریعے بائبل کی ایسی سچائیاں سکھاتا ہے جو دُنیا کے سب سے پڑھے لکھے لوگ بھی نہیں جانتے۔ (۱-کر ۲:۷، ۸) اُس نے اپنے کلام میں درج کروایا کہ عظیم اُستاد یسوع مسیح نے دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے کون کونسے طریقے استعمال کئے۔ وہ ہمیں کلیسیا کے ذریعے مسلسل تربیت دیتا ہے۔ اِس کے علاوہ اُس نے ہمیں ایسی کتابیں اور رسالے فراہم کئے ہیں جن کے ذریعے ہم لوگوں کو بائبل کی تعلیم دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اُس نے ہمیں کتاب پاک صحائف کی تعلیم دی ہے تاکہ ہم آسانی سے لوگوں کو بائبل کی سچائیاں سکھا سکیں۔ بِلاشُبہ بائبل کا مطالعہ کرانا اِتنا مشکل نہیں ہے جتنا کئی بہنبھائیوں کو لگتا ہے۔
۴ یہوواہ خدا کی مدد سے موسیٰ نبی اور یرمیاہ نبی اُس کا کام کرنے کے قابل ہوئے۔ (خر ۴:۱۱، ۱۲؛ یرم ۱:۷، ۸) ہم بھی یہوواہ خدا سے مدد مانگ سکتے ہیں۔ وہ ضرور ہماری مدد کرے گا کیونکہ جب ہم کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم اُسے یہوواہ خدا کے بارے میں سکھاتے ہیں اور یہوواہ خدا اِس سے بہت خوش ہوتا ہے۔ (۱-یوح ۳:۲۲) لہٰذا یہ عزم کریں کہ آپ لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کریں گے کیونکہ یہ ہمارے مُنادی کے کام کا ایک ایسا پہلو ہے جس سے ہمیں خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔
۴. ہم یہ یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہماری مدد کرے گا؟